خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 625 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 625

خطبات طاہر جلد ۹ 625 خطبہ جمعہ ۱۹/اکتوبر ۱۹۹۰ء ملکوں کے اندر بھی فرق ہے۔غانا کے وہ علاقے جو مسلمان ہیں وہاں کے رسم ورواج ان علاقوں سے مختلف ہیں جو عیسائی ہیں اور عیسائی علاقوں کے رسم ورواج کسی حد تک ان علاقوں سے مختلف ہیں جو Pagan کہلاتے ہیں یعنی بد مذہب اور اس کے باوجود تینوں کے اندرا قدار مشترکہ بھی ہیں یعنی ایسی مشترک اقدار ہیں جو اسلامی بھی ہیں اور مشترک اقدار ایسی بھی ہیں جو کلیہ غیر اسلامی ہیں۔تو ایک ہی ملک کا اگر آپ تجزیہ کریں تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ کس طرح کھچڑی پکی ہوئی ہے اور وہاں بڑی واضح نظر کے ساتھ ان امور کا مطالعہ کرنا، ان رحجانات کا تجزیہ کرنا اور اسلامی معاشرے کے نقوش کو نتھار کر اور الگ کر کے ان قوموں کے سامنے پیش کرنا ایک بہت ہی بڑا اور عالمگیر چیلنج ہے جو جماعت احمدیہ کو در پیش ہے اور جتنا اس صدی میں یہ چیلنج ابھرا ہے یا ابھر نے والا ہے ویسا پچھلی صدی میں آپ کو عشر عشیر بھی اس کے ساتھ واسطہ نہیں پڑا۔پس اب چاہئے کہ ہم تمام ممالک میں ان امور کے اوپر غور کرنے کے لئے کمیٹیاں بنادیں۔بعض دانشوروں کو اس طرف متوجہ کریں بعض تحقیقات کے سیل قائم کریں اور ان میں دونوں قسم کے تحقیق کرنے والے شامل ہونے چاہئیں جہاں پاکستانی موجود ہیں ہندوستانی موجود ہیں اور اس کے علاوہ دوسری قومیں ہیں وہاں بہتر یہ ہوگا کہ کچھ پاکستانی اور ہندوستانی بھی ان قوموں کے محققین کے ساتھ شامل کر لئے جائیں اور جہاں یہ نہیں ہیں وہاں ضروری ہے کہ جو بھی تحقیق ہو اور جس نہج پر اس تحقیق کے نتائج نکلیں ان سے مرکز کو ساتھ کے ساتھ مطلع رکھا جائے تا کہ اگر کسی جگہ کوئی غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے تو انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے۔مثلاً پردہ ہے پردے میں بھی اتنے اختلافات ہیں کہ اس کی وجہ سے اب ایک بالکل نئی صورت ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ہمارے اپنے ملک میں بھی پردے کی دو قسمیں ہیں، کئی قسمیں ہیں لیکن نمایاں طور پر دو قسمیں ہیں۔ایک دیہاتی پردہ اور ایک شہری پردہ۔دیہاتی پردے میں ملانوں کے گھروں کے سوا الا ماشاء اللہ پردہ عام چادر سے کیا جاتا ہے اور روزمرہ عورتیں وہ کام کرتی ہیں جن میں برقعہ اوڑھنا ممکن ہی نہیں۔وہ کھیتوں میں جاتیں ، روز مرہ کے کام کرتیں، بھٹیار نیں دانے بھونیں اور کئی قسم کے ایسے کاموں میں خواتین مصروف رہتی ہیں جن کے متعلق اس جگہ کے ملاں بھی یہ کہنے کی جرات نہیں کرتے کہ یہ غیر اسلامی طرز زندگی ہے۔اب مثلاً یہ ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ کیا یہ واقعی غیر اسلامی طرز زندگی ہے۔اگر نہیں تو پھر شہروں کا پردہ مختلف کیوں ہے۔اگر مختلف ہے تو کس