خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 567 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 567

خطبات طاہر جلد ۹ 567 خطبه جمعه ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء مالی قربانیاں کرنے سے تم امیر ہو گے کیونکہ تمہارا غنی سے تعلق جڑے گا اور اگر اس تعلق کو کاٹو گے تو تم فقراء ہو جاؤ گے اپنی اولادکو مالی قربانی کا مزا چکھائیں ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: ایک عرصے سے میں نے جماعت کو مالی قربانی سے متعلق یاد دہانی نہیں کروائی۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مالی قربانی میں جماعت احمد یہ اس تیزی کے ساتھ آگے بڑھی ہے اور اس استقلال کے ساتھ اس پر قائم ہو چکی ہے کہ واقعتہ مرکزی ضرورت کے پیش نظر یاد دہانی کی ضرورت نہیں پڑتی۔چند دن ہوئے تھے مجھے مکرم محمد شریف اشرف صاحب جوایڈیشنل وکیل المال ہیں انہوں نے جماعتوں کی وہ فہرست بھجوائی جو افریقہ فنڈ میں پیش پیش ہیں۔اس پر مجھے خیال آیا کہ اس موضوع پر بھی اب پھر کچھ کہنے کی ضرورت ہے خاص طور پر اس وجہ سے کہ لوگوں کو مالی قربانی کی ضرورت ہے۔یعنی مالی قربانی کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ نیک کاموں میں جن میں اللہ تعالیٰ جماعت کو تو فیق عطا فرماتا ہے، نئے نئے ترقی کے میدان کھلتے ہیں، نئی عمل کی راہیں سامنے آتی ہیں تو ان امور پر جو خرچ کرنا پڑتا ہے اس کے لئے جماعت کو ضرورت ہوتی ہے اور وہ جماعت ہی نے پوری