خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 566
خطبات طاہر جلد ۹ 566 خطبہ جمعہ ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء ہوئے ان کی بہوؤیں بھی ہوئیں اور اب وہ ایک انگریز خاندان ہے جو اوپر سے نیچے تک سارے کا سارا بچے دل سے مخلص مسلمان بنا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کثرت سے جماعت احمدیہ کو ایسے اور خاندان عطا کرے۔بعض اور بھی پہلے کے ہیں۔ایک کہنا غلطی ہے کیونکہ میرے ذہن میں فوراً بعض اور خاندان بھی آئے ہیں جو خدا کے فضل سے مکمل مخلص احمدی ہیں تو انگلستان کے معاشرے کو اسلامی معاشرے میں تبدیل کرنے کے لئے یہ جاہلانہ احتجاج کام نہیں آئیں گے جس طرح آج کل بعض ایشیائی مسلمان کر رہے ہیں کہ گلیوں میں نکل کر اپنے معاشرے کے حقوق کے مطالبے کر رہے ہیں ان لوگوں کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ضروری ہیں۔ان کے خاندانوں کو اسلامی معاشرے کا رنگ دے کر ان کے سامنے مثال کے طور پر رکھنا ضروری ہے۔تو جیسا کہ میں نے بیان کیا یہ بھی بہت صاف دل سیدھے سادے بہت ہی نیک انسان تھے ان کو بھی نماز جنازہ میں دعاؤں میں خاص طور پر یادرکھیں کیونکہ آپ کے انگلستان کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور اس ضمن میں یاد رکھیں کہ جب بھی کوئی نیک آدمی فوت ہو اس کے ساتھ اس کے پسماندگان کے علاوہ اس کی نیکیوں کے مزید نشو و نما پانے کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے تا کہ ایک کی کمی ہزاروں دوسروں کے حصول کے نتیجے میں پوری ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: آج چونکہ انصار اللہ کا اجتماع ہے اور بہت سے مہمان آئے ہوئے ہیں جنہوں نے پھر یہاں سے اسلام آباد بھی جانا ہے اس لئے نماز جمعہ کے بعد عصر بھی ساتھ ہی پڑھی جائے گی یعنی نماز جمعہ کے ساتھ عصر جمع ہوگی۔