خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 545
خطبات طاہر جلد ۹ 545 خطبه جمعه ۱۴ر تمبر ۱۹۹۰ء طرف بلائے اور لوگ اس کی آواز کا جواب دیں۔پس پہلے آپ وہ پرندہ بہنیں جو خدا سے زندگی حاصل کرے، پہلے آپ وہ پرندہ بہنیں جو خدا کی ذات سے مانوس ہو جائے اور اس کی آواز پر لبیک کہنا سیکھیں۔پھر آپ لوگوں کو اپنے ساتھ مانوس کریں پھر دیکھیں آپ کی آواز میں خدائی طاقت پیدا ہو جائے گی۔دنیا کی ان روحوں کی مجال نہیں ہوگی کہ ان کا انکار کر سکیں اور ان کے سامنے اباء کر سکیں۔خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ نسخہ سکھایا ہے کہ اس طرح خدا مردے زندہ کیا کرتا ہے۔پہلے تم زندہ ہوا اور پھر اسی مثال کے پیچھے چلتے ہوئے خدا کے دوسرے بندوں کو زندہ کرنے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور تبلیغ کے صحیح طریق بھی سکھائے اور پھر خوداپنے فضل سے ان کو پھل لگا دے۔ایک دفعہ اگر مومن کی تبلیغ کو پھل لگنے شروع ہو جا ئیں تو پھر ایسے درخت بے ثمر نہیں رہا کرتے۔ہر موسم میں یہ پھل دیتے ہیں بلکہ وہ درخت جو خدا سے زیادہ گہرا تعلق قائم کر لیتے ہیں ان کے متعلق تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ پھر موسم ہو یا نہ ہو ہر حال میں ہمیشہ یہ پھل دیتے چلے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے یہ ایک کو ہمیشہ ایسا ہی پھل دینے والا باشمر درخت بنا دے۔