خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 535
خطبات طاہر جلد ۹ 535 خطبه جمعه ۴ ار تمبر ۱۹۹۰ء تو مفادات حل ہوں گے وہی مقام ہے بیچ بولنے کا۔ایسے کسی مقام پر اگر آپ سچ بولیں گے تو اگر فوری طور پر خدا نے آپ کو پناہ نہ بھی دی تب بھی آپ صدیق کہلائیں گے اور جو سزا آپ کو دنیا کی نظر سے ملے گی وہ سزا خدا کے پیار کو حاصل کرنے کا موجب بن جائے گی اس دن سے آپ کی زندگی کی کا یا پلٹ جائے گی۔آپ کے اندر ایک روحانی انقلاب بر پا ہو جائے گا اور ایسا بھی ہوگا اور بسا اوقات ایسا ہوگا کہ جہاں خطروں نے آپ کو چاروں طرف سے گھیرا ہو۔آپ کو کوئی اور پناہ نہ ملتی ہو خدا کی خاطر آپ یہ فیصلہ کر لیں کہ جو کچھ بھی ہوگا میں نے جھوٹ کی پناہ نہیں لینی تو اچانک خدا تعالیٰ کی تقدیر خطرات کے گھیروں کو توڑ دیگی اور آپ کے لئے بیچ نکل کے باہر جانے کے لئے رستے کشادہ ہو جائیں گے اور یہ اتنی دفعہ بارہا احمدیوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے اور ہوتا ہے کہ یہ کوئی فرضی کہانی نہیں بلکہ امر واقعہ ہے۔روزمرہ کی زندگی میں ایک روزمرہ ہونے والا تجربہ ہے۔پس اس وجہ سے نہیں کہ آپ کو خدا ضرور بچائے گا اس لئے آپ سچ بولیں۔اس لئے سچ بولیں کہ خدایچ پر راضی ہوگا اور پھر بچائے نہ بچائے وہ مالک ہے اس کی مرضی ہے لیکن شرک سے اور شیطان سے پھر آپ کو ضرور بچالے گا اور آپ کی ساری زندگی کو آئندہ پاک اور صالح بنادے گا۔اس لئے اس نیت کے ساتھ سچ پر قائم رہنے کا عہد کریں۔جہاں تک جرمنی کی جماعت کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا وہاں کی عدلیہ کا رویہ بہت ہی احسان کا رویہ ہے اور محض قانونی نہیں بلکہ انسانی سطح پر وہ احمدیوں کے معاملات کو دیکھتے ہیں اور بہت گہرا غور کرتے ہیں اور اکثر دل سے مطمئن ہیں کہ جس جماعت کو اپنے ضمیر کی آزادی نہیں اس جماعت کا حق ہے کہ اس وطن سے ہجرت کر جائے۔یہ دوسرا پہلو میں نے وہاں خدام الاحمدیہ کے سامنے رکھا اور آپ کو پھر مختصرا اس کے متعلق بتانا چاہتا ہوں کہ اصل ہجرت بدن کی نہیں بلکہ روح کی ہجرت ہوا کرتی ہے۔جیسا کہ وہ حج جو مسلمان بھی نہیں وہ بدنوں کے مقابل پر روح کو اہمیت دے رہے ہیں اسی طرح بلکہ اس سے بہت زیادہ شدت کے ساتھ ہر مذہب روح کو اہمیت دیتا ہے اور بدنوں کو ثانوی حیثیت دیتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے ہجرت کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ بدن کی ہجرت سے بہت بڑھ کر روح کی ہجرت کا نقشہ کھینچا ہے۔فرمایا جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہوگی وہ یقینا اللہ اور اس کے رسول کو پالے گا۔جس کی ہجرت دنیا کے مقاصد اور مطالب کی طرف ہوگی