خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 425
خطبات طاہر جلد ۹ 425 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۹۰ء جائے۔ایسے حریص تھے مؤمن اُس عبادت کے لئے کہ خدا تعالیٰ نے محبت کی نظر سے اُن کی تمنا کو دیکھا اور ایک ایسا نظام تجویز کیا جو دنیا کی نظر میں کلمزی (Clumsy) اور نا قابل عمل قرار دیا جائے گالیکن اُن کے دل کی تمنا دیکھیں کہ کتنی شدید تھی اور کیسی کیسی دعا ئیں اُن کے دل سے پھوٹتی ہوں گی خدا یا ہمیں توفیق ملے ہم بھی شہادت سے پہلے تیرے پاک رسول کے پیچھے نماز پڑھ چکے ہوں کہ خدا نے اُن کے دلوں پر نظر ڈالتے ہوئے قرآن کریم میں یہ حکم جاری فرما دیا۔وہ بات تو پھر نہیں ہوسکتی لیکن عبادت کی محبت کا سبق تو ہمیں مل گیا ہے۔یہ تو پتا چل گیا کہ سب سے زیادہ شدت کی مصروفیت کے وقت بھی عبادت کو جو اہمیت حاصل ہے ویسی کسی اور چیز کو حاصل نہیں۔پس اس پہلو سے اس جلسے پر بھی اور دنیا بھر میں جہاں یہ خطبے پہنچیں گے اور وہاں بھی جلسے ہوں گے وہاں کے کارکن بھی اس بات کو پلے باندھ لیں اچھی طرح اور مضبوطی سے پکڑ لیں کہ ہر منتظم کا فرض ہے کہ اپنے ماتحتوں کو عبادت پر قائم کرے ، عبادت کے سلیقے سکھائے اور جلسہ یو۔کے کے موقع پر تو آپ کو یہ دو ہرا فائدہ ہوگا کہ ایسے بچوں کو بھی آپ عبادت سکھانے کی توفیق پالیں گے جن میں سے بعض نہیں پڑھتے ہوں گے کیونکہ یہاں کی تربیت میں بہت سے خلا رہ گئے ہیں۔چھ سال پہلے میں یہاں آیا تقریباً اُس سے پہلے جو تربیت کی حالت تھی اُس میں بہت سے نقص تھے۔جو نسلیں اُس تربیت کے دوران پیدا ہوئی ہیں جب میں یہاں موجود رہا ہوں اُن کے اندر اور پہلی نسلوں میں بڑا فرق ہے اس لئے خلا والی نسلیں بہت سی یہاں ملیں گی جن کے اندر جگہ جگہ تربیتی خلا موجود ہیں۔جلسہ سالانہ کے موقع پر منتظمین کو خدا تعالیٰ یہ بہت بڑی سعادت بخشے گا کہ اگر وہ اپنے کارکنوں کو نماز سکھا دیں اور نماز کے ساتھ اُن کے وضو پر بھی نظر رکھیں۔چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کا خیال کریں۔وضو ٹھیک کرتے بھی ہیں کہ نہیں اور نماز پڑھنے کا طریقہ بھی ٹھیک آتا ہے کہ نہیں۔باریک نظر سے دیکھیں تو ان تین، چار ، پانچ بعض دفعہ دس دنوں میں بعض کارکنوں کا عرصہ خدمت دس دن تک پھیلا ہو گا بعضوں کا شائد اس سے بھی زیادہ ہوگا۔بہت اچھا موقعہ میسر آ سکتا ہے کہ نئے نو جوانوں کی نئی نسلوں کی تربیت کی جاسکے۔تربیت کے معاملے میں میں نے یہ کہا کہ باریک نظر سے تفصیل سے دیکھیں اور یہی بات انتظام کے معاملے پر بھی چسپاں ہوتی ہے۔اچھا منتظم وہی ہے جو حکم جاری کرنے کے بعد یا ہدایت دینے کے بعد آخری کنارے تک نظر رکھے اور نیچے اتر کر اس سطح پر جو آخری کام کی سطح ہے