خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 404 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 404

خطبات طاہر جلد ۹ 404 خطبہ جمعہ ۱۳؍ جولائی ۱۹۹۰ء اور تقویٰ کی پہلی علامت جو تم میں ظاہر ہونی چاہئے وہ یہ ہے کہ یہ دیکھو کہ تم نے اپنے آگے کیسے اعمال بھیجے ہیں اور اپنے پیچھے کیسی نسلیں چھوڑ کر جانے والے ہو۔یعنی اپنے اعمال پر نظر رکھو اور اُن لوگوں کے اعمال پر نظر رکھو جن کے تم امام ہو۔جن نسلوں کو تم اپنے پیچھے چھوڑ کر جاؤ گے اور اُن کو مستقبل کے سپر دکر کے واپس چلے جاؤ گے۔پس اس تقویٰ کے ساتھ ایک انسان کو تو ہوش ہی نہیں رہتی کہ وہ دنیا کو تنقید کا نشانہ بناتا رہے۔تقویٰ کا مطلب اُس کے دل پر اس ہیبت کے ساتھ طاری ہو جاتا ہے کہ اگر میں نے ایسے اعمال اختیار کئے جو میں نے آگے بھیجنے ہیں اور قیامت کے دن اُنہوں نے مجھ پر گواہ بننا ہے جو میرے لئے رسوائی اور ذلت اور خدا کی ناراضگی کا موجب بنیں گے تو یہ آیت ہمیشہ میرے خلاف گواہ بن کر کھڑی ہو گی اس لئے وہ تقویٰ کا یہ مفہوم سمجھتا ہے کہ ہر وقت اپنے اعمال کی نگرانی کرتا چلا جائے۔دوسرا مضمون ہے اگلی نسلیں جو تم زمانے کے لئے آگے بھیج رہے ہو وہ ہمیشہ انکی فکر رکھتا ہے، ہمیشہ نظر رکھتا ہے اپنی اولاد پر، اُن کی حرکتوں پر ، اپنے دوستوں پر کیونکہ یہاں صرف اولا د کا ذکر نہیں فرمایا۔فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ اگر صرف اولاد ہوتی تو یہ محدود مضمون تھا یا فرمایا ہے جو کچھ بھی تم آگے بھیج رہے ہو۔چنانچہ ہر انسان ایک دائرہ اثر رکھتا ہے اور وہ دائرہ اثر صرف اولاد تک محدود نہیں ہوا کرتا ، اُس کے ملنے جلنے والے، اُس سے متاثر لوگ ، اُس کے بہی خواہ یا اُس کے دست نگر لوگ کئی طرح کے ایک انسان کے دائرے میں بہت سے لوگ شامل ہو جایا کرتے ہیں۔اُن سب پر وہ اپنے اثرات مترتب کر رہا ہوتا ہے اور وہ جس قسم کے لوگ بنا کر آگے بھیجتا ہے یعنی مستقبل میں وہ سارے اس آیت کے دائرے میں شامل ہو جاتے ہیں۔تو ایسے لوگ جن کا میں نے ذکر کیا ہے جو منافقت کے دائرے کے نتیجے میں اپنی چوہدراہٹ الگ بنانے کی کوشش کرتے ہیں اُن کے اوپر اس آیت کا کوئی اطلاق نہیں ہوتا۔اکثر میں نے ان لوگوں کی اولاد میں ضائع ہوتی اور ہلاک ہوتی دیکھی ہیں اور وہ لوگ جو آپ کو متقی دکھائی دیتے تھے آگے اُن کی اولادیں ضائع ہو جاتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ساری زندگی لوگوں کو تنقید کا یا امارت کو یا نظام جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گزار دی۔پس خدا جو ان کی اولا دوں سے سلوک فرماتا ہے وہ ظاہر کر دیتا ہے کہ کس حد تک یہ لوگ متقی تھے۔کیونکہ ان کی نیکیاں پھر آگے نہیں جاتیں۔