خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 392 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 392

خطبات طاہر جلد ۹ 392 خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۹۰ء کوشش کریں گے تو بلاشبہ مجھے کامل یقین ہے کہ اس دعا کی برکتیں آپ پر آسمان سے بھی نازل ہوں گی اور زمین بھی اگلے گی اور آپ کے گھر دیکھتے دیکھتے جنت نشان بن جائیں گے۔اس دعا کے بعض اور پہلو ہیں جن کا عمومی قومی تربیت اور جماعتی نظام سے بڑا گہرا تعلق ہے۔اس کے متعلق میں انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔