خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 355 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 355

خطبات طاہر جلد ۹ 355 ۲۲ جون ۱۹۹۰ء نے کہا دیکھیں آپ کے مولوی صاحب وہاں ہیں اور بڑے بزرگ آدمی لگتے ہیں، آپ کو بہت تعلیم دیتے ہیں خطبوں میں ، ہر خطبے میں وہ جماعت کے خلاف بھی باتیں کر رہے ہوتے ہیں آپ اُن کے پاس کیوں نہیں امانت رکھواتے۔انہوں نے کہا ناں ناں ناں اُن کے پاس نہیں رکھوانی۔وہاں رکھوائی تو ضائع ہو جائے گی۔میں نے کہا جن کے پاس آپ کے پیسے محفوظ نہیں آپ کا دین کیسے محفوظ ہے۔تو امانت کا مطلب یعنی اطمینان کا مطلب حقیقت میں ایسے گہرے اخلاق ہیں جو اسلام سکھاتا ہے۔دنیا داری کی چاپلوسیاں وہ اخلاق نہیں ہیں۔پس جب میں آپ کو اخلاق حسنہ کی طرف بلاتا ہوں تو مراد یہ ہے کہ اپنے اخلاق میں وزن پیدا کریں، توازن پیدا کریں، وہ گہرائی پیدا کریں جو قرآن کے اخلاق کے حصول کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اور اُس کے بعد آپ کی کایا پلٹ جائے گی۔آپ کی باتوں میں وزن پیدا ہو جائے گا۔لوگ آپ کو دیکھیں گے اور آپ میں دلچسپی لیں گے۔یہ وہ لوگ ہیں جو ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق پھیلانے کی اہلیت پاتے ہیں اور اہلیت پائیں گے۔دین محمد کو اخلاق محمد سے جدا کیا ہی نہیں جا سکتا۔یہ وہم ہے کہ اسلام الگ راہوں پے چل رہا ہو اور خلق محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الگ راہوں پر چل رہے ہوں۔اسی لئے پاکستان سے جب کچھ غیر احمدی دوست ملنے کے لئے آتے ہیں تو میں اُن سے کہتا ہوں کہ تم آنکھیں کھول کر یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ وہ علماء جنہوں نے اسلام کے جہاد کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے خیال کے مطابق اسلام کی سربلندی کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے ہیں اُن علماء کی گلیوں کا کیا حال ہے؟ کیا اُن گلیوں میں جہاں وہ اسلام کی تقریریں کرتے پھرتے ہیں اور اسلام کے نام پر نفرتیں پھیلاتے پھرتے ہیں اخلاق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ملتے ہیں یا نہیں اور خود ان علماء کے کردار میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کا حسن دکھائی دیتا ہے کہ نہیں۔بلا استثناء آج تک ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے کہا ہو کہ ہاں ملتا ہے۔سر جھکا لیتے ہیں اور کہتے ہیں جی کہ یہ بات تو درست ہے نہ ان ملانوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق ہیں نہ ان کے چیلوں اور ان کے ماننے والوں میں جن کو یہ نصیحتیں کرتے ہیں۔تو یا درکھیں دین محمد مجس کے نام پر آپ بڑے بڑے نعرے بلند کرتے ہیں در حقیقت اخلاق محمدتی ہے اور ان دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا