خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 347 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 347

خطبات طاہر جلد ۹ 347 ۲۲ جون ۱۹۹۰ء اخلاق محمد ہی اخلاق حسنہ ہیں ان کے بغیر کوئی کامیابی نہیں زندگی کی کایا پلٹنے کی طاقت سچے اسلام میں ہے دا عین الی اللہ ومبلغین سلسلہ کو اہم نصائح ( خطبه جمعه فرموده ۲۲ جون ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :- گزشتہ خطبے میں میں نے روس کے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق جماعت احمدیہ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سمجھنے اور ان کو ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی اور یہ تحریک کی تھی کہ روس میں جانے کے لئے واقفین عارضی اپنے آپ کو پیش کریں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اُس کے بعد سے ایسے خطوط آنے شروع ہوئے ہیں کہ دوستوں میں اس بارے میں ایک بہیجان پایا جاتا ہے ، خواہش ہے۔بعض لوگ مجبوریاں پیش کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس عہد کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ جب بھی خدا توفیق دے گا وہ انشاء اللہ ضرور جائیں گے۔بعض نے جانے والوں کے لئے روپیہ پیش کیا ہے تا کہ وہ اُن کے خرچ پر جائیں اور اس طرح وہ ثواب میں شامل ہو جائیں لیکن وہ خود نہیں جاسکتے۔بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے اور انشاء اللہ پروگرام کے مطابق اب اُن کو بھجوایا جائے گا۔روس کے علاوہ بھی یورپین ممالک کے ساتھ اسلام کے رابطے کے امکانات دن بدن زیادہ روشن ہو رہے ہیں اور جماعت احمد یہ بھی انتظامی لحاظ سے ان تمام امور پر نظر رکھتے ہوئے مزید تعلقات