خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 288 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 288

خطبات طاہر جلد ۹ 288 خطبه جمعه ۲۵ رمئی ۱۹۹۰ء اے میرے خدا! مجھے میری نیک اعمالیوں کی خیر بے شک نہ دے۔مگر تیری مغفرت کی قسم ! میری بداعمالیوں سے صرف نظر کرنا اور میری کمزوریوں کو معاف کر دینا، میرا حساب برابر کر دینا۔پس اگر چہ اس آیت کا اطلاق براہ راست مومن کی ذات پر نہیں ہوتا لیکن چونکہ فطرت انسانی مومن اور کافر میں مشترک ہے اور اس آیت کا گہرا تعلق انسانی فطرت سے ہے اس لئے مومن پر اس آیت میں سوچ و چار، غور و فکر کرنے کی بہت بڑی گنجائش ہے۔اس مضمون کا ایک تعلق دعاؤں سے بھی ہے۔ہم جب کسی قوم پر نظر کرتے ہیں ، اس کے ظلموں پر نظر کرتے ہیں تو بعض دفعہ ان پر بددعا کرنے میں جلدی کر جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے ذریعہ ہمیں اپنا مزاج سمجھا دیا اور مومن جو خدا سے سچی محبت رکھتا ہے، وہ طبعا اور فطر تأخدا کا مزاج اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔پس مومن کے لئے اس میں دوسری نصیحت یہ ہے کہ دیکھو میرا خدا تو بہت ہی مغفرت کرنے والا ہے، بداعمالیوں کی سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا۔میں کیوں دعا کے ذریعے خدا کے اس مزاج کے خلاف تقاضے کروں۔اللہ خیر پہنچانے میں تو جلدی کرتا ہے مگر بدی کے نتائج ظاہر فرمانے میں جلدی نہیں کرتا اور وہ جو موقعہ دیتا چلا جاتا ہے قوموں کو اس پہلو سے ہمیں اپنی دعاؤں کو بھی خدا کے مزاج کے مطابق ڈھالنا چاہئے۔فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ میں اگر چہ ان بدنصیبوں کا ذکر ہے جو اس مہلت سے فائدہ نہیں اٹھاتے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ بہت سے انسان مہلت سے فائدہ بھی اٹھا جاتے ہیں۔پس جماعت احمدیہ کو قرآن کریم کی اس آیت سے حاصل کردہ سبق کے نتیجے میں اپنی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ کے مزاج کے مطابق ڈھالنا چاہئے اور ظالموں کے متعلق یہ دعا کرنی چاہئے کہ اے خدا! تو ان کی کمزوریوں سے صرف نظر فرماتا چلا جا اور بخشش کی نگاہ رکھ اور مہلت دیتا چلا جا یہاں تک کہ وہ سب لوگ جو تیری مہلت سے فائدہ اٹھانے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ مہلت سے فائدہ اٹھا ئیں۔یہاں تک کہ قوم کا وہ سارا حصہ جس میں شرافت ہے، جس میں تقویٰ کی کوئی بو باقی ہے، جس میں اس بات کی صلاحیت موجود ہے کہ وہ گردو پیش سے عبرت حاصل کریں۔اگر ان کو عبرت نصیب ہو جائے اور ان کی بدیاں دور ہونی شروع ہو جائیں اور وہ نیکیاں اختیار کرنے لگ جائیں تو اس سے بہتر کوئی اور چیز ممکن نہیں ہے۔پس اسے خدا ! اس رنگ میں اس قوم کو مہلت دے کہ اس قوم