خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 283
خطبات طاہر جلد ۹ 283 خطبه جمعه ۲۵ رمئی ۱۹۹۰ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اجتماعی تکذیب پاکستانی قوم کو ہلاکت کی طرف لے جارہی ہے (خطبه جمعه فرموده ۲۵ رمئی بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَلَوْ يُعَجِلُ اللهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَ نَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ پھر فرمایا: (یونس : ۱۲) اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے ان کی بداعمالیوں کے نتائج پیدا کرنے میں اور ان کے برے اعمال کا شران تک پہنچانے میں اسی طرح جلدی کرتا جس طرح وہ خیر کی توقعات میں جلدی کرتے ہیں ، اور دنیا کے اموال اور دنیا کی دولتوں کے حصول کے لئے جلدی کرتے ہیں یا اپنے اچھے اعمال کے پھل کے لئے جلدی کرتے ہیں تو یقیناً اس دنیا میں ان کی صف لپیٹ دی جاتی اور ان کی بداعمالیوں کے نتیجے میں ان کی جو ہلاکت مقدر ہے وہ اس سے بہت جلدی آجاتی جتنا ان کے وہم و گمان میں ہے۔فَنَذَرُ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُونَ لِقَاء نا پس ہم ان لوگوں کو جو ہماری لقاء کی توقع نہیں رکھتے ان کی اپنی ہی بد اعمالیوں کی طغیانیوں میں اس طرح بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں جیسے اندھا ئولتے ہوئے راہ پر چلتا ہے۔