خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 277 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 277

خطبات طاہر جلد ۹ 277 خطبه جمعه ۱۸ارمئی ۱۹۹۰ء میں یہ احساس پیدا کرے کہ یہ اسلام کے ہمدرد اور اسلام سے پیار کرنے والی قوم نہیں بلکہ ظالم اور سفاک لوگ ہیں جن کو اسلامی قدروں کو پامال ہوتے دیکھنے کے باوجود کوئی دکھ نہیں ہوتا کوئی شعور بیدار نہیں ہوتا اور ظلم اور سفا کی کو عام ہوتے ہوئے دیکھنے کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ان کو کوئی احساس نہیں ہوتا کہ یہ کیا ظلم ہورہے ہیں اور اس کے باوجود اسلامی شریعت کا نام ہے جوڈنکے کی چوٹ لیا جا رہا ہے اور ساری دنیا میں اعلان ہو رہا ہے کہ ہم سب سے زیادہ اسلام سے محبت کرنے والے اسلام کو نافذ کرنے والے ہیں۔شراب خوری اتنی عام ہو چکی ہے کہ عام خبروں سے پتا چلتا ہے کہ یہ تو اب کوئی کبھی کبھار سننے والا واقعہ نہیں رہا یہ تو روز مرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے قوم کی ایک بھاری تعدادDrug Addiction میں مبتلا ہو چکی ہے یعنی وہ جو نشہ آور دوائیں ہیں ان کی عادی بن رہی ہے یا ان کی تجارت کر رہی ہے۔ہر قسم کی بدیاں جو سوچی جاسکتی ہیں وہ اس وقت اس قوم پر نافذ ہو چکی ہیں۔اس لئے یہ وقت ہے کہ دعاؤں کے ذریعے پاکستان کی مدد کی جائے اور اگر چہ ساری دنیا میں ایک سو بیس ملکوں کے احمدی پاکستانی تو نہیں ہیں لیکن پاکستان کے متعلق میں بارہا پہلے کہہ چکا ہوں کہ پاکستان سے ایک لمبے عرصے تک اسلام کا نام بلند ہوا ہے اور دنیا کے کونے کونے تک پہنچا ہے اور یہ ایک سو میں ملک کسی نہ کسی رنگ میں جہاں ہندوستان کے زیر احسان ہیں کہ وہاں سے اسلام کی احیاء نو کا آغاز ہوا تھا ، وہاں پارٹیشن کے بعد پاکستان کے بھی زیراحسان ہیں۔پس آج ان دونوں ملکوں کے لئے دعا کرنی چاہئے لیکن پاکستان کے لئے خصوصیت سے اس لئے کہ یہ اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا اور اسلام کے نام پر قائم ہونے کے باوجود ہر غیر اسلامی حرکت کی آماجگاہ بن چکا ہے۔یہاں تک کہ ہندوستان کی ایمبیسی کی طرف سے حال ہی میں کچھ پمفلٹس تقسیم ہوئے ہیں۔ان پمفلٹس میں سے ایک کو دیکھ کر تو میرا سر شرم سے جھک گیا اور یوں لگتا تھا جیسے دل کٹ گیا ہے۔ہندوستان کی حکومت پاکستان کو یہ بتارہی تھی کہ تم نے اسلام کے نام پر یہ ملک قائم کیا تھا۔یہ حرکتیں جو تم لوگ کر رہے ہو کیا یہ اسلامی حرکتیں ہیں؟ اور وہ حرکتیں گنائی ہوئی تھیں کہ اس طرح تم ایک دوسرے کا خون کر رہے ہو۔اس طرح یہ ہورہا ہے اس طرح وہ ہو رہا ہے۔ہر بدی جس کے خلاف اسلام نے