خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 177
خطبات طاہر جلد ۹ 177 خطبه جمعه ۳۰ / مارچ ۱۹۹۰ء بیوی آپ کی پکی مریدنی ہے۔پس وہ ہمیشہ آپا مجیدہ کا تعارف ”آپ کی مریدنی کے طور پر کرا کر پھر اس رستے سے تعلق میں داخل ہوتے تھے اور پھر رفتہ رفتہ خدا کے فضل سے یہ تعلق اتنا بڑھایا کہ پھر ایک دن میں نے ان کو کہا کہ اب ” آپ کی مریدنی کی ضرورت نہیں رہی ہے۔اب تو آپ خود مرید ہو چکے ہیں تو چہرے پر بشاشت کی مسکراہٹ آئی اور اس کے بعد پھر انہوں نے وہ ذکر ضروری نہیں سمجھا۔ان کی اولا د بھی خدا کے فضل سے بڑی مخلص فدائی اور منکسر المزاج ہے۔یہ بڑی خوبی ہے اس خاندان میں اور یہ بڑا وسیع احسان کرنے والے تھے یہ۔جماعت ہی کی خدمت نہیں بلکہ غرباء ، دوسرے خاندانوں پر ، عزیزوں پر اور رشتے داروں کے علاوہ بھی بڑا وسیع ان کا احسان کا دائرہ تھا اور جو اصل خوبی کی بات ، جس سے میں متاثر ہوا کرتا تھا وہ یہ تھی کہ محض روپے پیسے سے مدد نہیں کرتے تھے بلکہ اقتصادی طور پر خاندانوں کی تعمیر کرتے تھے اور ایسے بہت سے خاندان ہیں جن کی اقتصادی تعمیر میں انہوں نے حصہ لیا ہے۔وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے ہیں ، باعزت روزی کمائی اور خدا کے فضل سے بڑے بڑے صاحب دولت بھی بن گئے۔تو ان سب کے لئے جو اپنے ، اپنے رنگ میں احمدیت کے پھول ہیں۔کسی کا رنگ کچھ کسی کا کچھ۔ان سب کو نماز جنازہ میں خاص طور پر دعاؤں میں یا درکھیں۔