خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 98
خطبات طاہر جلد ۹ 98 خطبه جمعه ۹ رفروری ۱۹۹۰ء نفسیاتی لحاظ سے ایک بہت کٹھن بات ہے جو میں آپ سے کہ رہا ہوں مگر اسی میں ہماری زندگی ہے،اسی میں ہماری بقا ہے۔پس دعا کے ذریعے مدد مانگیں اور یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جلد تر مسلمان عوام الناس کی آنکھیں کھولے جو بالکل بیچارے بے قصور اور نا سمجھ ہیں اور ان کو اس ظالمانہ قیادت سے جو ملاں کی قیادت ہے ان سے اللہ تعالیٰ جلد ترنجات بخشے کیونکہ یہ قیادت اگر زیادہ دیران کے کندھوں پر سوار رہی تو لازماً ان کو لے بیٹھے گی اور ابھی سے اس کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے اور جماعت احمدیہ کو اپنی ذمہ داریوں کو اپنے پیش آمدہ خطرات کو اور جہاں جہاں ہمارے فوائد وابستہ ہیں ان جگہوں کو پہچاننے اور ذہن نشین کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہی وہ نور ہے جس کی روشنی میں ہم نے آگے بڑھنا ہے۔