خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 754
خطبات طاہر جلد ۸ 754 خطبہ جمعہ ۷ ارنومبر ۱۹۸۹ء وہ جماعت ہے جس نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے زمانے کے وہ تمام اعلیٰ اخلاق دہرا دیئے ہیں اور تمہاری آنکھوں کے سامنے دہرا رہی ہے۔اس کردار کو زندہ کر کے آپ پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے جو کبھی تاریخ کے صفحوں میں پڑھا جاتا تھا۔اور تم وہ ہو ہاں ! تم وہ بد نصیب ہو جس نے محمد رسول کریم ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے ہر کردار کو اپنا لیا۔آپ کے دشمنوں کے ہر وطیرے کو دوبارہ اختیار کیا اور آج تم بھی ایک تاریخ لکھ رہے ہو ہماری طرح دنیا کی آنکھ جو دیکھنے کی آنکھ ہے وہ گواہ ہے اور ہمیشہ گواہ رہے گی کہ ہم نے اپنی قربانیوں اور اپنی وفا اور اپنے خون سے اور اپنے گھر جلا کر اور اپنی اولا دیں قربان کر کے جو تاریخ آج اس زمانے میں لکھی ہے یہ وہی تاریخ ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے غلاموں نے اسی طرح اپنی وفا کے ساتھ، اپنی قربانیوں کے ساتھ ، اپنے نیک اعمال کے ساتھ لکھی تھی اور تم وہ ہو جو وہ تاریخ لکھ رہے ہو جو مخالفین محمد مصطفی سے لکھتے چلے گئے یہاں تک کہ خدا نے ان کو مغلوب کر دیا اور ان کو بے اختیار کر دیا اور ان کی آنکھوں کے سامنے دیکھتے دیکھتے دین اسلام پھیلتا چلا گیا۔پس آج بھی وہی اسلام پھیلے گا جو محمد رسول اللہ ﷺ کا اسلام ہے اور اس اسلام کے نقوش دن بدن واضح ہوتے چلے جارہے ہیں۔