خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 745 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 745

خطبات طاہر جلد ۸ 745 خطبہ جمعہ ۷ ارنومبر ۱۹۸۹ء مامور من اللہ انبیاء کے منکروں کے لئے قرآن کریم نے بیان کی ہیں۔(یعنی ان سزاؤں کے مستحق ہیں جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں ) ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی امت میں آپ کے تابع غیر تشریعی امتی نبی آسکتا ہے۔اے قادر ومطلق خدا اگر ہمارا یہ قول اور یہ اعتقاد جھوٹا ہے تو ہم پر سخت سزا نازل فرما۔( یہ الفاظ بہت خاص طور پر توجہ سے سننے کے لائق ہیں۔اگر ہمارا یہ قول اور یہ اعتقاد جھوٹا ہے تو ہم پر سخت سزا نازل فرما ) لعنت اللہ علی الکاذبین۔ورنہ اگر ہم بچے ہوں تو ہم پر نہایت رحمت نازل کر کے ایسا نشان دکھلا جس سے حق ظاہر ہو جاوے۔“ تو جہاں تک جماعت احمدیہ کے مباہلے کا تعلق ہے، جماعت احمدیہ کی تحریر مباہلہ کا تعلق ہے اس میں یہ نشان مانگا گیا کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہم پر لعنت ڈال اور اگر ہم بچے ہیں تو ہماری تائید میں کوئی نشان ظاہر فرما۔یہ اصرار کرنا کہ اس کے نتیجے میں دشمن فلاں تاریخ سے پہلے پہلے مر جائیں یہ سراسر زیادتی اور افترا ہے کیونکہ اس تحریر میں اشارہ بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایسی صورت میں دشمنوں کو فلاں مدت سے پہلے پہلے مار دے۔ہاں انبیاء کے دشمنوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ قرآن کریم میں متفرق جگہ پر بیان ہوا ہے اور وہ بعض دفعہ صدیوں پر پھیلا ہوا سلوک ہے۔بعض دفعہ ہزاروں سال تک پھیلا ہوا سلوک ہے اور وہ ایک ایسی جاری تقدیر ہے جسے کوئی دنیا کی طاقت روک نہیں سکتی۔ان کی بالآخر نا کا می مقدر بن جاتی ہے ان کا اور خدا تعالیٰ کے پاک لوگوں اور بچے لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بے انتہا تائیدات ملتی ہیں بے انتہا ان پر فضل نازل ہوتے ہیں ، رحمتیں نازل ہوتی ہیں، برکتیں نازل ہوتی ہیں۔وہ دشمنوں کے دیکھتے دیکھتے ، بڑھتے پھیلتے پھولتے پھلتے چلے جاتے ہیں کوئی نہیں جو ان کی راہ روک سکے، کوئی نہیں جو ان کی ترقی کی راہ میں حائل ہو سکے وہ بالآخر ضرور غالب آتے ہیں اور یہ آخرت میں غالب آنا یہ معنی نہیں رکھتا کہ دور کے مستقبل میں غالب آتے ہیں بلکہ ان کا ہر قدم غلبہ کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے۔ان کے حال میں ان کے مستقبل کی تصویر میں دکھائی دیتی ہیں۔ان کے حال کے آئینے میں مستقبل کے عکس روشن تر ہوتے چلے جاتے ہیں اور جس آنکھ نے دیکھنا ہو اس کو مستقبل کے انتظار کی ضرورت نہیں رہتی۔ہر آنکھ دیکھ سکتی ہے پہچان سکتی ہے یہ بڑھنے