خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 741 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 741

خطبات طاہر جلد ۸ 741 خطبہ جمعہ ۷ ارنومبر ۱۹۸۹ء کیرالہ (بھارت) میں ہونے والے مباہلہ کا ذکر مکذب قومیں انحطاط اور دنیاوی آفات کا شکار ہو جاتی ہیں (خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ار نومبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔کل کیرالہ سے ہمارے مبلغ انچارج مکرم مولوی محمد ابو الوفا صاحب کا ایک خط ملا ہے جس میں انہوں نے کیرالہ میں ہونے والے ایک مباہلہ کا ذکر کر کےخصوصیت کے ساتھ دعا کی تحریک کی ہے۔اس مباہلہ کا پس منظر یہ ہے کہ جب گزشتہ سال میں نے ایک مباہلے کا چیلنج دیا جس میں اولین مخاطب تمام منکرین اور مکذبین کے سردار جنرل ضیاء الحق تھے اور ان کے ساتھ جو دوسرے علماء شامل تھے ان کا بھی ذکر کیا گیا اور تمام دنیا میں ان لوگوں کو مخاطب کیا گیا جو مکذبین اور مکفرین کے سردار ہیں اور ان کے پیچھے کچھ گروہ ہیں اور یہ اعلان کیا گیا کہ جو چاہے اس مباہلے کو قبول کرے۔اس ضمن میں جو واقعات پہلے بیان ہو چکے ہیں ان کو یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔کوڈ یو تھور جو کیرالہ میں ایک جگہ ہے وہاں کچھ علماء ہیں جنہوں نے جماعت کے اوپر زور دیا کہ ہم مباہلہ تو کرنا چاہتے ہیں لیکن اس طرح نہیں جس طرح کے مباہلہ کا چیلنج دیا گیا ہے۔ان کا یہ موقف تھا کہ وہ مباہلہ جو آمنے سامنے نہ ہو اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے اور میرا نام لے کر انہوں نے کہا کہ اس نے جو مباہلہ کا چیلنج دیا ہے وہ چونکہ غیر شرعی ہے اور غیر حقیقی ہے اس