خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 725
خطبات طاہر جلد ۸ 725 خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۸۹ء احمدیت سے منحرف ہونے والوں اور ایمان لانے والوں کے درمیان فرق کا نہایت ایمان افروز تذکرہ خطبه جمعه فرموده ۱۰/ نومبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کا یہ پہلا سال جسے ہم تمام دنیا میں جشن تشکر کے طور پر منا رہے ہیں جہاں خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو لے کے آیا ہے وہاں ان فضلوں کے نتیجے میں دشمن کا عناد بھی بہت بڑا ہے اور لِيَغِيظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ (افتح ۳۰) کی آیت کا اطلاق ان پر ہوتے ہوئے ہم نے۔لیہ دیکھا۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو نشو ونما عطا فرماتا ہے وہ لہلہاتے ہوئے سبزوں کی طرح بڑھتے اور پھولتے اور پھلتے ہیں اور تناور ہوتے چلے جاتے ہیں تو یہ اس لئے بھی ہے تا کہ دشمن اپنے غیظ میں بڑھے اور اپنی بے اختیاری کو محسوس کرے اور بے بسی کو محسوس کرے اور جان لے کہ اس کا غلیظ اس کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا اس لئے وہ اپنے غیظ میں کوشش تو ضرور کرتا ہے اور کوشش میں بڑھتا ہے پہلے سے لیکن اس کے باوجود خدا کے فضلوں کو روکنے میں کلیہ نامراد اور نا کام رہتا ہے۔یہ نظارہ بھی ہم نے اس سال میں بڑی شان کے ساتھ دیکھا ہے۔کبھی گزشتہ مخالفت کے سالوں میں ارتداد کی اتنی کوشش منظم طور پر نہیں کی گئی جتنی امسال دشمن کی طرف سے کی گئی ہے اور جہاں تک میں نے پاکستان میں تشدد کے حالات کا جائزہ لیا ہے بڑی واضح طور پر یہ بات دکھائی دیتی ہے کہ یہ حض تشدد کی ایک مہم نہیں تھی بلکہ اس تشد د کوارتداد میں تبدیل کرنے کی مہم تھی اور ہر جگہ تشدد کے بعد Follow Up کے طور پر اس کے پیچھے آنے والے ایک منظم منصوبے کے طور پر ارتداد کی