خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 708 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 708

خطبات طاہر جلد ۸ 708 خطبه جمعه ۲۷/اکتوبر ۱۹۸۹ء منتظم کے مقدر میں ہوا کرتا ہے۔وہ نظام مکمل کر دیتا ہے اور پھر عرش پر بیٹھ جاتا ہے لیکن آپ جس عرش پر بیٹھتے ہیں وہ خدا کے عرش کے قدموں میں رہے گا اور جب تک دعا کے ذریعے اس کا خدا کے عرش سے تعلق قائم نہ ہو وہ عرش کامل نہیں ہوسکتا یعنی آپ کا عرش بے معنی اور بے حقیقت ہو جائے گا۔پس اس مضمون کو سمجھتے ہوئے عاجزی کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے آگے بڑھیں اللہ تعالیٰ ہمارا سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں صحیح معنوں میں دین کا حقیقی عرفان عطا کرے اور اس عرفان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔