خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 698
خطبات طاہر جلد ۸ 698 خطبه جمعه ۲۷/اکتوبر ۱۹۸۹ء اب جہاں تک مختلف پہلوؤں سے تحریک جدید کا جائزہ لینے کا تعلق ہے اس کے بیان سے پہلے میں آپ کو مختصراً یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ دور اول کا یہ ۶ ۵ واں سال ہے جواب شروع ہو رہا ہے۔یعنی آج سے پچپن سال پہلے اس تحریک کا حضرت مصلح موعودؓ نے آغا ز فرمایا تھا اور اس میں دفتر اول یعنی پہلے جو اس میں شامل ہوئے تھے ان کا یہ ۶ ۵ واں سال گزر رہا ہے۔یعنی ۵۵ واں سال گزر رہا ہے اور ۶ ۵ واں چڑھنے والا ہے۔دفتر دوئم جو بعد میں قائم کیا گیا اس کا یہ ۴۶ واں سال ہے اور دفتر سوئم کا ۲۵ واں اور دفتر چہارم کا پانچواں سال ہے۔اس ضمن میں جو اعداد وشمار میں آپ کے سامنے پیش کروں گا اس کے متعلق یہ یاد رکھیں کہ یہ اعدادوشمار ہر لحاظ سے مکمل نہیں ہیں۔یعنی جو اطلاعات وصولی کی یا تعداد کی مل چکی ہیں ان کے لحاظ سے درست تو ہیں یعنی ان سے کم تعداد نہیں اور ان سے کم وصولی نہیں لیکن زیادہ کے متعلق ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بہت سی جماعتیں آخری رپورٹ بھجوانے میں دیر کر دیتی ہیں اور کچھ ان کو یہ بھی عذر ہے کہ ابھی وصولی کے لئے تین ماہ باقی ہیں۔اس لئے سو فیصدی اطلاع اب تک کے لئے نہیں دی جاسکتی یہ درست ہے لیکن جو اطلاع دی جاسکتی ہے اس میں بھی سنتی دکھائی جاتی ہے۔اس وجہ سے اعداد و شمار اپنی آخری قطعی صورت میں آپ کے سامنے پیش نہیں کئے جاسکتے۔مجموعی طور پر یہ میں آپ کو ایک موازنہ بتا دیتا ہوں کہ ۸۸۔۱۹۸۷ء میں جو وصولی کی اطلاع ہمیں ملی تھی وہ چار لاکھ پچاس ہزار تین سو اکتالیس (۴٬۵۰،۳۴۱) پاؤنڈ تھی۔یعنی اس وقت جو گزشتہ سال وصولی کی اطلاع تھی اس کی رو سے چار لاکھ پچاس ہزار تین سو اکتالیس (۴٬۵۰،۳۴۱ ) پاؤنڈ یا اس کے متبادل دوسری کرنسی میں رقمیں مل چکی تھیں اور ۸۹-۸۸ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ وصولی بڑھ کر سات لاکھ بچاس ہزار آٹھ سونواسی (۷،۵۰،۸۷۹ ) ہو چکی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے که تقریباً پچاس فیصد یا چالیس سے پچاس کے درمیان اتنے فیصد خدا کے فضل سے صرف تحریک جدید میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک غیر معمولی اضافہ ہے کیونکہ یہ سال جماعت کے اوپر بہت زیادہ مالی دباؤ کا سال تھا۔اس سال تمام دنیا میں یہ کوشش کی گئی تھی کہ صد سالہ جو بلی کے جو وعدے بقایا رہ گئے ہیں وہ پورے کئے جائیں اور بہت زیادہ زور تھا اس طرف۔اس ضمن میں وعدوں کے علاوہ بھی دیگر اخراجات اٹھ رہے تھے، بہت سے سفر کرنے پڑے احباب جماعت کو صد سالہ جوبلی کے جشن منانے