خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 664
خطبات طاہر جلد ۸ 664 خطبه جمعه ۶ اکتوبر ۱۹۸۹ء صُمٌّ بُكْمٌ عُلَى فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ( البقرہ: 19) یہ صُمٌّ بُكْمٌ عُنی ہیں۔یہ بہرے اور گونگے اور اندھے ہو چکے ہیں۔فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ یہ نہیں لوٹیں گے۔بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ یہ فرما رہا ہے کہ قیامت کے دن یہ خدا کے سامنے نہیں جائیں گے حالانکہ قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ ہر چیز خدا کی طرف لوٹائی جائے گی۔يَرْجِعُونَ سے یہاں مراد ہدایت کی طرف لوٹنے کا معاملہ ہے۔یہ لوگ نور اور روشنی کی طرف لوٹائے نہیں جائیں گے۔ہر چیز دراصل نور سے نکلی ہے۔ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوا ہے۔اپنی اس فطرت کی پاکیزہ حالت کی طرف نہیں لوٹائے جائیں گے یہ مراد ہے۔پس صُمٌّ بُكْم کہہ کر آپ نے اس ساری حالت کا نقشہ کھینچ دیا ان لوگوں کا جو نفس امارہ کے غلام ہوتے ہیں۔اب آج کل کے علماء کو دیکھ لیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اور جماعت احمد یہ یہ حملے کرتے ہیں۔پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سب جانتے ہیں کہ سراسر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔ہر احمدی کے اوپر جو مقدمہ بنایا جاتا ہے وہ سارا جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے، تمام گواہیاں جھوٹی ہوتی ہیں اور تمام قصہ ہی جھوٹ کا بنایا ہوا ہوتا ہے۔ایسے احمدی جو اس موقع پر موجود ہی نہیں ہوتے جو جہاں کوئی جرم ہوا ہے یا جہاں کوئی واقعہ گزرا ہے ان کو دور دور نزدیک سے سمیٹ کر اس جگہ حاضر کر دیتے ہیں اپنے بیانات میں اور جانتے ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہیں اور اس کے باوجود مباہلے کر رہے ہیں کہ ہم سچے ہیں اور تم جھوٹے ہو۔دن رات جھوٹ بول رہے ہیں پتا ہی کچھ نہیں۔یہ حالت اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتی کہ صُمٌّ بُكْم ہو۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان دو لفظوں میں ان کے سارے نقشہ کھینچ دیئے۔ان بیچاروں کو اپنی حالت کی خبر ہی کوئی نہیں۔جو مرضی کرتے پھریں، قوم برباد ہو رہی ہے، ہر قسم کی برائیوں کا شکار ہورہی ہے، جھوٹ ، زنا، فساد، ظلم، سفا کی، ایک دوسرے کو قتل کرنا، بچوں کا اغواء کرنا یہ ساری چیزیں ہورہی ہیں لیکن اگر آنکھیں ہی نہ ہوں دیکھنے والی یا کان سننے والے نہ ہوں تو کسی آدمی کو کیا پتا کہ کیا ہورہا ہے۔جہاں تک علماء کا تعلق ہے ان کا یہی حال ہے۔کوئی رد عمل نہیں، بالکل خاموش اس طرح زندگی گزار رہے ہیں جس طرح وہاں کچھ ہو ہی نہیں رہا صرف احمدیت ہو رہی ہے اور کچھ نہیں ہو رہا پس ان لوگوں کو آپ کیا ہدایت دیں گے۔یہ نفس امارہ کے پوری طرح غلام بن چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس