خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 61 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 61

خطبات طاہر جلد ۸ 61 خطبہ جمعہ ۲۷ / جنوری ۱۹۸۹ء اگر ان کی خاطر ان کو بلایا جائے کہ آپ معزز ہیں ، آپ ہمارے لئے باعث عزت، باعث صداحترام مہمان ہیں تو پھر یہ ضرور وقت نکال لیا کرتے ہیں۔تو اس طرح یہ نمائشیں ساری دنیا کے اُن ممالک میں جہاں احمدی ان نمائشوں کو دکھا ئیں گے انشاء اللہ تعالیٰ سارا سال اثر پیدا کریں گی اور نیوز میڈیا کے لئے یعنی جو پیغام رسانی کے جو وسائل ہیں اُن کے لئے دلچسپی کا سامان رہے گا اُن شخصیتوں کی وجہ سے۔آپ کی وجہ سے وہ توجہ نہیں کریں گے لیکن آنے والے کی وجہ سے توجہ کریں گے۔تو امید رکھتا ہوں اُن کے ساتھ اور بھی لوگ آئیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ احمدیت کے حق میں خیالات تبدیل ہوں گے، راہیں تبدیل ہوں گی اور ایک عظیم الشان روحانی انقلاب بر پا ہوگا۔اب جہاں تک لٹریچر کی ترسیل کا تعلق اس سلسلے میں بھی بہت سے خلاء دکھائی دے رہے ہیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں اللہ کے فضل کے ساتھ پچاس سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم پیش کئے جائیں گے۔ان تراجم کو آگے احباب تک پہنچانا اور اُس کے نتیجے میں جو خرچ شدہ رقم واپس ملتی ہے اُس سے پھر آئندہ نئے قرآن کریم شائع کرنے کے لئے استعمال کرنا یہ ایسا کام ہے جس کے نتیجے میں کثرت کے ساتھ قرآن کریم دنیا میں پھیلنے شروع ہو جائیں گے۔یہ بڑی محنت کا کام ہے۔جن تراجم کو ہم نے شائع کیا ہے اُن کے ابھی تک نکاس کی رفتار تھوڑی ہے۔لیکن جہاں حکمت کے ساتھ بعض احباب جماعت نے دلچسپی لی ہے وہاں ایسی جگہوں میں جہاں پہلے خیال تھا کہ یہاں قرآن کریم کا نکاس نہیں ہو سکتا بڑی تیزی سے نکاس شروع ہو گیا ہے۔یہ ایسی عظیم کتاب ہے کہ یہ خود اپنی جگہ بناتی ہے اور اگر انسان غفلت نہ کرے تو اس کتاب کے پھیلاؤ کو، اس کی اشاعت کو روکا نہیں جاسکتا۔اس لئے اُن زبانوں میں جہاں جہاں بھی پڑھنے والے موجود ہیں ابھی سے مختلف جماعتوں کو تیاری کرنی چاہئے کہ وہ کس طرح قرآن کریم کو جلد از جلد شائع کر دیں گے اور اُس کے نتیجے میں پھر جور تم حاصل ہوگی پھر مزید نسخے ، پھر مزید نسخے اس طرح پرنٹ کے بعد پرنٹ نکلنے شروع ہو جائیں گے۔ایک اور شکل یہ بھی ہو گی کہ اس کے نتیجے میں جو رقم ملے گی اس سے ہم مزید زبانوں میں بھی ترجمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے انشاء اللہ۔میرے ذہن میں تو یہ نقشہ تھا جب میں نے تحریک کی تھی کہ جن خاندانوں یا جن جماعتوں کی طرف سے یہ قرآن کریم شائع کئے جار ہے ہیں ہمیشہ کے لئے اُن کے لئے ایک صدقہ جاریہ بن جائے اور قرآن کریم کی جو آمد ہو کسی اور مقصد پر