خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 628 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 628

خطبات طاہر جلد ۸ 628 خطبه جمعه ۲۲ ستمبر ۱۹۸۹ء والے مسیح کو نبی اللہ فرمایا گیا ہے اس پر وحی نازل فرمائے گا اور اسے کہے گا کہ اس زمانے میں ہم نے دو ایسی طاقتور قو میں نکالی ہیں جن سے مقابلہ کرنے کی کسی انسان میں طاقت نہیں کسی انسان کی مجال نہیں کہ ان قوموں سے مقابلہ کر سکے۔پس تم بھی دنیاوی ہتھیاروں سے ان قوموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور وہ دو قو میں جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ساری دنیا جانتی ہے مشرق اور مغرب کے دو بلاکس ہیں۔ایک کیپیٹلسٹ بلاک Capitalist block) ہے اور ایک ( Socialist block) سوشلسٹ بلاک ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دُنیا کی کسی طاقت میں اور کسی انسان میں یہ طاقت نہیں کہ ان دونوں عظیم طاقتوں کا دنیاوی ہتھیارں سے مقابلہ کر سکے۔پھر اس کے بعد فرمایا یعنی خدا تعالیٰ حضرت مسیح سے فرمائے گا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق کہ اس لئے تم پہاڑ کی طرف ہٹ جاؤ پہاڑ کے دامن میں پناہ لو اور دعا کرو۔دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان قوموں کو پگھلا دے گا اور اسلام کو فتح نصیب کرے گا۔مجھے پہلے کئی دفعہ یہ خیال آیا کرتا تھا کہ یہاں کسی اور جہاد کا ذکر نہیں استدلال کا ذکر نہیں، دلائل کے ذریعے اور لٹریچر کے ذریعے فتح حاصل کرنے کا ذکر نہیں صرف دُعا کا کیوں ذکر ہے پھر لمبے تجربہ کے بعد مجھے یہ مفہوم سمجھ آیا کہ یہ لٹریچر اور یہ ساری تبلیغی کوششیں اگر مقبول دعاؤں کے بغیر ہوں تو ان کی کوئی بھی قیمت نہیں۔آپ لاکھ لٹریچر شائع کر لیں ان پر کوڑی کا بھی اثر نہیں پڑے گا لیکن اگر یہ روحانی لوگ دیکھیں گے، اگر یہ خدا سے تعلق والے لوگوں کا خود مشاہدہ کریں گے، دعائیں کرنے والے لوگ دیکھیں گے تو پھر یقینا ان کے حالات بدل جائیں گے اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی سنجیدگی کے ساتھ اسلام کی طرف متوجہ ہوں گے۔اس لئے یہ نکتہ جو آج میں نے آپ کو میں نے بتایا ہے یہ اپنے آقاو مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان فرمودہ نکتہ ہے اور یہ وہ نکتہ ہے جو آپ کے بیان کے مطابق خود خدا تعالیٰ مسیح موعود کو سمجھائے گا اور خود خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کو سمجھایا۔پس یہ وہ ہتھیار ہے جس کو آج آپ کو سب سے زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے اور یہ ہتھیار ہر شخص کے قبضہ قدرت میں ہے۔اگر وہ اسے لینا چاہے اور اپنانا چاہے اور اگر نہ اپنانا چاہے تو کسی کے ہاتھ میں نہیں آسکتا۔اس لئے آپ بڑی سنجیدگی کے ساتھ اس نئے نسخہ کو آزمائیں، اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کریں اور خود خدا نما بن جائیں۔ایسی دعائیں کریں جو خدا کے حضور مقبولیت کی