خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 576
خطبات طاہر جلد ۸ 576 خطبه جمعه ۲۵/اگست ۱۹۸۹ء جرأت اور بہادری سے رد کر رہی ہے اور مقابلوں کے لئے دن بدن اور زیادہ آمادہ ہوتی چلی جارہی ہے۔اس لئے یہ پروگرام اپنی ذات میں اتنے مفید اور اتنے گہرے اور ضروری ہیں کہ اگر ان کے نتیجے میں جیسے کہ پہلے جماعت کو قربانی دینی پڑی ہے کہیں کچھ قربانی دینی پڑے تو میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کی جماعت اس معاملے میں کسی قسم کا تر دکا اظہار کرے۔جہاں تک باقی دنیا کا تعلق ہے جو آزاد دنیا ہے جہاں انسانی قدروں کی حفاظت کی جاتی ہے جہاں انسانی قدروں کی قدر کی جاتی ہے یہ ساری دنیا وسیع پڑی ہے آپ کے سامنے اور احمدیت کے صداقت کے تحت اقدام ہے۔احمدیت کی صداقت کے قدموں کے نیچے ہے۔تو یہاں تو کسی قسم کی روک کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔کھلے دل کے ساتھ خدا پر توکل کرتے ہوئے حکمت کے ساتھ دعاؤں کے ساتھ آگے قدم بڑھاتے رہیں اور ٹھوس تربیت کا یہ بقیہ سال منا دیں اور بقیہ سال نہیں بلکہ اس ساری صدی کو ٹھوس تربیت کی صدی بنانا ہے اور یہ جو آپ کام کریں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اس کے بہت ہی نیک اثرات اور ٹھوس اثرات مدتوں تک نسلاً بعد نسل ظاہر ہوتے چلے جائیں گے اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے۔اور اس کے سوا اب ہمارے لئے اور چارہ بھی کوئی نہیں۔کثرت سے غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں قو میں داخل ہو رہی ہیں اور اس سال جو آپ نے نظارہ دیکھا ہے یہ ایک ابتدائی نشان ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے۔ایک نمونہ ہے چھوٹا سا۔آئندہ ایک ایک سال میں لکھوکھا آدمیوں کو قبول کرنے کے لئے آپ نے تیار ہونا ہے۔جو نئی نسل کے واقفین ہیں ان کو بڑے ہونے میں وقت لگے گا وہ جب انشاء اللہ بڑے ہوں گے تو اپنی ذمہ داریوں کو ضرور سنبھالیں گے لیکن ان کے آنے سے پہلے پہلے جو درمیان میں ایک خلا ہے اس کو ساری جماعت نے مل کر پر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور آئندہ صدی کی تمام ذمہ داریوں کو اس شان کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ خدا کی پیار کی نگا ہیں ہم پر پڑیں خواہ دنیا ہم سے راضی ہو یا نہ ہو۔آمین۔