خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 561
خطبات طاہر جلد ۸ 561 خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۸۹ء ٹھوس منصوبہ بندی کے ذریعہ تربیتی خلا کو پُر کریں جلسہ سالانہ کے میزبانوں اور مہمانوں کو نصائح خطبه جمعه فرموده ۲۵ را گست ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے غیر معمولی احسان اور رحم کے ساتھ ہمارا جلسہ سالانہ اختتام کو پہنچا اور اس کے بعد جلسہ سالانہ کے پیچھے رہنے والے اثرات اور ان برکات کو سمیٹنے کا وقت آگیا ہے جو یہ جلسے لے کر آیا کرتے ہیں۔یوں تو ہر جلسہ سالانہ اپنے فضل کے ساتھ بہت سی برکات لے کر آتا ہے مگر یہ جلسہ کیونکہ ایک خاص اہمیت رکھتا تھا اس لئے اسی نسبت سے اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فضل نازل فرمائے جن کی لذت دلوں میں موجود بھی ہے اور عرصہ تک موجود در ہے گی اور یہاں سے واپس جانے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں خدا کے فضلوں کے منادی بن کر واپس جائیں گے۔بہت سے جاچکے ہیں بہت سے جانے والے ہیں۔اس ضمن میں چند نصائح آپ کو کرنا چاہتا ہوں۔انگلستان والے میز بانوں کو بھی اور جانے والے مہمانوں کو بھی۔جہاں تک انگلستان کے میزبانوں کا تعلق ہے آپ نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی ہمت اور بڑی جانکا ہی سے، بڑی کوشش اور محنت سے اور اعلیٰ اخلاق کا نمونہ دکھاتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی خدمت کا حق ادا کیا اور بہت سے ایسے باہر سے آنے والے بھی تھے جو اپنے شوق کے جذبے سے خدمت میں شامل بھی ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل