خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 560
خطبات طاہر جلد ۸ 560 خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۸۹ء لیکن خدا کی تقدیر بھی بے وجہ تو ظاہر نہیں ہوا کرتی۔میں اس یقین سے بھر چکا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے دل میں خدا نے تقویٰ دیکھا ہے۔جماعت احمدیہ کے دل میں خدا تعالیٰ نے خود للہی محبت پائی ہے۔ایسا خلوص دیکھا ہے جو تقدیروں کو ڈھالا کرتا ہے اور جس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کی رحمتیں آسمان سے زمین پر جھک جایا کرتی ہیں۔پس نئی صدی میں آگے بڑھنے والو! اسی یقین اور کامل خلوص اور تقویٰ اور توکل کے ساتھ آگے بڑھتے چلے جاؤ کہ یہ صدی تمہاری اور غلبہ اسلام کی صدی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس تقدیر کو بدل نہیں سکتی کیونکہ یہ آسمان پر لکھی ہوئی تقدیر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر اور ہمیں تقویٰ کی راہوں پر قدم آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: ایک لمبی فہرست ان کتب کی بھی ہے جو اس موقع پر یعنی اس سال کے دوران خصوصیت سے شائع کی گئی ہیں ان میں ایک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت پر ایک کتاب ہے جو Mr۔lain Adamson نے جو یہاں کے ایک مشہور صحافی تھے اور آج کل ریٹائر ڈ ہیں اور بڑے مقبول مصنف ہیں انہوں نے تحریر کی ہے اور یہ کتاب ایسی ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔بہت ہی عمدہ اس مضمون پر میرا خیال ہے انگریزی میں اس سے پہلے ایسی اچھی کتاب نہیں لکھی گئی۔تو جو دوست یہ کتاب اور دوسرا لٹریچر لے جانے کے خواہش مند ہوں ان کے متعلق میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اگر چہ یہ سارا لٹریچر وہ ہے، قیمتی لٹریچر اس میں بڑا جو قیمتا فروخت کیا جاتا ہے مگر جلسے پر آنے والے مہمانوں کے لئے یہ میں تحفہ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہوں۔اس لئے جو دوست یہاں سے جاتے ہوئے ان نئی شائع شدہ کتب میں سے لینا چاہیں اپنے لئے ، گھر واپس لے جانے کے لئے تو جو سٹال پر بیچنے والے ہیں وہ ان کو تحفہ پیش کریں۔جو زائد اپنے طور پر خدمت کے لئے رقم دینا چاہیں وہ بے شک قبول کریں لیکن فرض نہیں ہے اور ایک کتاب ساتھ لے جانے کا حق ہے آپ کا۔اگر وہ مہیا ہوئی تو انشاء اللہ آپ کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔