خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 544 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 544

خطبات طاہر جلد ۸ 544 خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۸۹ء ایک جانے والا لکھ کر ایک پیغام میرے نام چھوڑ گیا کہ جب میں آیا تھا تو اور لوگوں کی طرح مجھے بھی خیال تھا کہ کہیں جب وقت ملا خدا نے توفیق دی تو باقی دنیا بھی دیکھ لیں گے لیکن اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اسی طرح واپس چلا جاؤں کیونکہ جو نشہ مجھے اس جلسے کا آیا ہے میں نہیں چاہتا کہ اس میں کوئی اور ملونی ہو جائے۔لیکن سب سے تعجب کی بات یہ ہے کہ اس عشق نے جو جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے اس نے غیروں کو بھی متاثر کر دیا ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں محمود ایاز ایک صف میں کھڑے ہو گئے ہیں۔چنانچہ بہت سے غیر احمدی دور دراز کا سفر کرنے والے بھی اسی قسم کا اپنا تاثر بیان کر کے گئے ہیں۔بعضوں نے کہا جو بڑے بڑے اپنے ملکوں کے عہدیدار تھے بڑے بڑے مناصب پر فائز تھے انہوں نے کہا ہم اب کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں کیا ہو گیا ہے اور جو کیفیت ہے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اس کا بیان کر سکیں لیکن یہ جانتے ہیں کہ کچھ ہمیں ہوا ہے اور جو کچھ ہم نے دیکھا ہے ایسی دنیا میں کوئی چیز کبھی نہیں دیکھی تھی اور ہم جانتے ہیں کہ ایسی اورکوئی چیز دنیا میں کہیں ہے بھی نہیں۔موری قبیلے کے جو بہت عظیم راہنما نیوزی لینڈ سے تشریف لائے جس دن انہوں نے جانا تھا اس سے ایک دن پہلے انہوں نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ مجھے اور میری بیوی کو ملنے کا موقع دیں۔چنانچہ میں نے کہا آپ تشریف لے آئیں رات کھانا میرے ساتھ ہی کھا ئیں۔بہت ہی محبت کا انہوں نے اظہار کیا بڑی دلچسپ باتیں بتائیں۔موری قبائل کے رسم و رواج بتائے اور مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ وہ خدائے واحد و یگانہ کے قائل لوگ ہیں اور ان کے ہاں بھی نبوت کا تصور ویسے ہی ہے جیسا کہ اسلام میں نبوت کا تصور پایا جاتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت میں بھی ہمارے قبائل میں بھی جو لوگ ابھی تک اپنے آبائی مذہب پر قائم ہیں ان کے اندر بہت سے خصال جماعت احمدیہ کے سے ہیں اور اب جب آپ تشریف لائے تو ہم آپ کوسب تعارف کروائیں گے اور پھر آپ دیکھیں گے کہ وہ پہلے ہی سے بہت حد تک اس پیغام کو قبول کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔جب بہت سی دلچسپ باتیں ہو چکیں تو آخر پر میں نے ان سے کہا کہ آپ کا اب کیا ارادہ ہے اگر کچھ ٹھہر جاتے تو انگلستان کے کچھ حصے بھی دیکھ لیتے بڑا خوبصورت ملک ہے۔انہوں نے