خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 541 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 541

خطبات طاہر جلد ۸ 541 خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۸۹ء مباہلہ کے نتیجے میں عظیم الشان کامیابیوں کا ذکر خدا تعالیٰ نے جشن تشکر کا سال احمدیت کی کامیابی کا سال بنا دیا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۸ را گست ۱۹۸۹ء بمقام اسلام آبا د بیلفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اس صدی کا جونئی صدی جماعت احمدیہ کی شروع ہوئی ہے اس کا وہ جلسہ جسے ہم کئی پہلوؤں سے مرکزی جلسہ قرار دے سکتے ہیں بڑی عمدگی کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کے بے انتہا فضلوں اور رحمتوں کا مظہر بنتے ہوئے پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔اس جلسے پر آنے والے جس محبت اور شوق اور ولولے اور اخلاص سے آئے ہیں ان کی کیفیات کو ماپنے کا کوئی پیمانہ تو ہمارے پاس نہیں لیکن جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے وہ ان کیفیتوں سے آشنا چلی آرہی ہے۔یہ ایک دو یا چند سالوں کی بات نہیں۔جب سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں بھیجا ہے آپ کے ساتھ محبت اور عشق رکھنے والی جماعت اپنی سوچوں، اپنی قلبی کیفیات میں تمام دنیا سے ممتاز ہو چکی ہے اور جو خلوص کے جذبے ان کے پہلوؤں میں جنم لیتے ہیں اور پرورش پاتے ہیں ، جو ان کے دلوں میں موجزن ہوتے ہیں باہر کی دنیا ان کا تصور بھی نہیں کر سکتی لیکن بسا اوقات دیکھنے والے بعض پہلوؤں کو دیکھ کر متعجب ضرور ہوتے ہیں۔چنانچہ پاکستان سے آنے