خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 539 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 539

خطبات طاہر جلد ۸ 539 خطبه جمعها اراگست ۱۹۸۹ء نہ مشرق نہ مغرب کی آپ ایک وجود ایک انسان کے طور پر ابھرتے ہیں۔پس اے جماعت احمد یہ ! اس اگلی صدی پر یہ سب سے اہم پیغام ہے جو میں تمہیں دینا چاہتا ہوں۔تمام دنیا کو امت واحدہ بنانا ہے تو اپنے دل سے نقش دوئی کو مٹانا ہوگا۔خواہ آپ مشرق کے باشندے ہوں یا مغرب کے ہوں۔خواہ آپ کالے ہوں یا گورے ہوں۔جب تک ایک خدا کے رنگ میں رنگین نہ ہو جائیں جس کا نور نہ شرقی ہے نہ غربی ہے اس وقت تک آپ نہ دنیا کو تو حید کا سبق سکھا سکتے ہیں نہ دنیا کو امت واحدہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس مضمون کو سمجھ کر اپنے نفوس اور اپنے اعمال اور اپنے کردار میں جاگزیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اس صدی کے آخر تک تمام دنیا کو امت واحدہ اور خدائے واحد کے پرستار بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔