خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 535
خطبات طاہر جلد ۸ 535 خطبه جمعه ا ار اگست ۱۹۸۹ء معاشرے میں سرایت ہوتا جارہا ہے کہ اس نے قوموں کی ترقی کی ساری راہیں مسدود کر دی ہیں۔ابھی پچھلے دنوں ہی جاپان کے دورے کا موقع ملا۔جوسب سے زیادہ اثر کرنے والی بات تھی وہ ان کی سچائی تھی۔اتنا گہرا میں ان کی سچائی سے متاثر ہوا ہوں کہ بہت کم میں کسی قوم کی سچائی سے اس حد تک متاثر ہوا ہوں۔نہ صرف یہ کہ ان کا ظاہر و باطن ایک ہے بلکہ گہرے طور پر وہ سچی قوم ہے۔سچائی کی پیروی کرنے والی ہے۔اس کے نتیجے میں ان کے اندر ایک معصومیت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ایک حسن ظن بھی پیدا ہو گیا ہے۔جاپانی قوم یہ خیال بھی نہیں کر سکتی کہ دوسرے لوگ باہر سے آتے ہیں اور ان سے جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔اسی وجہ سے شروع شروع میں جب بد قسمتی سے بعض پاکستان کے مفاد پر ست وہاں پہنچے تو انہوں نے جاپانی قوم سے بے حد فائدے اٹھائے۔جھوٹی کہانیاں بنائی، جھوٹی تجارتوں کے باغ دکھائے اور وہ ساری باتیں بعد میں جھوٹی نکلیں اور اس کے نتیجے میں جاپانی قوم کے بہت سے افراد کو بڑا گہرا نقصان پہنچا۔لیکن بچے بھی ہیں اور ذہین بھی ہیں۔اس لئے ان کی ذہانت نے دراصل ان کو آخر میں بیچا لیا اور اب ان کی طرف سے پاکستان سے آنے والوں کے متعلق شدید رد عمل پیدا ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بہت پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کس حد تک یہ شخص واقعہ سچا ہے اور احتیاط وہ اسی بات میں سمجھتے ہیں کہ ہر ایک کو جھوٹا سمجھ لیا جائے۔تو دنیا میں جھوٹ بھی ایک لعنت ہے مگر امر واقعہ یہ ہے کہ جھوٹ اور ظاہر و باطن کا ایک ہونا یہ دونوں باتیں ایک نہیں ہیں۔بعض بچے بھی ایسے ہیں جن کا ظاہر و باطن ایک ہے اور وہ برا ہے۔بعض جھوٹے بھی ایسے ہیں جن کا ظاہر و باطن ایک ہے اور وہ برا ہے۔لیکن ہماری قوموں میں، تیسری دنیا کی قوموں میں جو سب سے بڑی لعنت ہے وہ یہ ہے کہ جھوٹ بھی ہے اور ظاہر و باطن بھی ایک نہیں ہے کیونکہ ہم دنیا کا خوف اس حد تک رکھتے ہیں کہ اپنی برائیوں کو برائی سمجھنے کی وجہ سے اسے دنیا سے چھپاتے ہیں یہاں تک کہ سینے کے اندر بعض گند جمع ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور وہ سارے کردار کو گھن کی طرح کھا جاتے ہیں اور ظاہری طور پر کیونکہ ہم خوبیوں کی قیمت ضرور سمجھتے ہیں اس لئے اپنا ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں کہ گویا ہم نہایت ہی اعلیٰ اخلاق کے حسین ، سچ بولنے والے اور با اخلاق لوگ ہیں۔چونکہ دنیا کے اکثر احمدی اس تیسری دنیا سے تعلق رکھتے ہیں جس کا میں ذکر کر رہا ہوں اس