خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 509
خطبات طاہر جلد ۸ 509 خطبه جمعه ۴ را گست ۱۹۸۹ء صد سالہ جوبلی کے موقع پر کئے گئے دوروں سے ترقی کے جو دروازے کھل رہے ہیں یہ کسی انسانی ہاتھ کا کام نہیں خطبه جمعه فرموده ۴ را گست ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔تقریباً ڈیڑھ مہینے کے بعد آج میں اس مسجد میں دوبارہ یہ خطبہ دے رہا ہوں اور یہ ڈیڑھ مہینے کا عرصہ دنیا کے اس سفر پر مشتمل رہا جو اس نئی صدی کے پہلے سال میں اس نئی صدی کی اغراض سے تعلق رکھنے والا سفر تھا۔دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت ایک سو بیس ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور اگر چہ یہ مکن نہیں ہے کہ اس سال جو جماعت کی تاریخ میں خصوصیت رکھتا ہے، غیر معمولی امتیاز رکھتا ہے تمام ان ممالک کا دورہ کیا جا سکے جہاں احمدیت قائم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر سے احمدیوں کی اس تمنا کا علم ہوتا رہتا ہے کہ اس سال میں ہمیں کسی جگہ اکٹھا ہونے کا موقع مل سکے۔اس غرض سے میں نے جو دوروں کا پروگرام بنایاوہ دوتین حصوں پر مشتمل تھا۔گزشتہ صدی کے آخر پر اور اس صدی کے آغاز پر افریقہ کے ممالک کو دورے میں شامل کیا گیا اور نئی صدی کے آغاز سے پہلا حصہ یورپ کے کچھ ممالک پر مشتمل تھا پھر اب دنیا کے بہت سے ممالک پر مشتمل یہ سفر گز را ہے اور پھر آخر پر امید ہے اور جس کے لئے کوشش ہو رہی ہے کہ بعض اور ممالک کے سفر کے بعد ان تمام سفروں کا منتہی اقادیان میں ہو اور آخری ہمارا جلسہ اس دور کا اور اگلی صدی کا پہلا جلسہ قادیان میں ہو۔یہ ایک ایسی تمنا ہے جو ایک پہلو سے تو پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ایک دوسرے پہلو