خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 475 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 475

خطبات طاہر جلد ۸ 475 خطبہ جمعہ ۴ ار جولائی ۱۹۸۹ء مساجد ومشن ہاؤسز کے لئے بڑی جگہ خریدیں جماعت آسٹریلیا کو دعوت الی اللہ کی خصوصی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۱۴؍ جولائی ۱۹۸۹ء بمقام آسٹریلیا) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا یہ میرے حق میں احسان ہے کہ یہ مسجد جس کی بنیاد آج سے تقریبا چھ سال پہلے میں نے رکھی تھی اب اللہ کے فضل اور احسان کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے اور اگر چہ کچھ معمولی کام باہر صحن میں بھی اور کچھ شاید عمارت میں بھی ہونے والے باقی ہیں لیکن بالعموم یہ بہت ہی خوبصورت عمارت اور بہت ہی وسیع عمارت مکمل ہو چکی ہے اور مسجد کے لحاظ سے ہر طرح سے استعمال کے قابل ہے۔جب اس مسجد کے حجم سے متعلق انجینئر ز کے مشورے ہو رہے تھے تو بعض لوگوں کا خیال تھا کہ آسٹریلیا میں تو جماعت کی تعداد بہت تھوڑی ہے اس لئے بہت ہی چھوٹی سی جگہ بھی ایک لمبے عرصے کے لئے کافی ہوگی اور کوئی ضرورت نہیں کہ بوجہ اس عمارت پر روپیہ صرف کیا جائے لیکن شروع ہی سے میرا رجحان یہ رہا ہے کہ جب بھی ہم خدا کا گھر بنائیں حتی المقدور زیادہ سے زیادہ وسیع گھر بنا ئیں کیونکہ اپنا گھر بھی جب انسان بناتا ہے تو اپنی موجودہ ضرورتوں سے زیادہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔بسا اوقات میں نے دیکھا ہے بعض لوگ گھر بناتے وقت صرف اپنی ضرورت ہی نہیں بلکہ اس خیال سے کہ بچے بڑے ہوں گے، اُن کی شادیاں ہوں گی ، بہو ئیں گھر لائیں گے پھر وہ بیٹیاں شادی کے بعد اپنے میاں اور بچوں کو ساتھ لے کے آیا کریں گی اس خیال سے نشو و نما کے خیال سے