خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 452 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 452

خطبات طاہر جلد ۸ 452 خطبه جمعه ۳۰ / جون ۱۹۸۹ء تو اہمات کی صورت میں ان کی جھلکیاں میں دیکھتا ہوں لیکن خدا کی ان پر نظر ہے۔اس خدا کے سامنے زندگی گزارتے ہوئے مجھے ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہئے کہ میری کسی حرکت سے میری کسی سوچ سے، میری کسی نیت سے خدا تعالیٰ ناراض نہ ہو جائے اور میں اس کی محبت سے محروم نہ رہ جاؤں یہ ہے تقویٰ کی روح اور تقویٰ کا مضمون۔اس پہلو سے جہاں تک مقامی جماعت کا تعلق ہے جتنا مختصر سا رابطہ میرا اس جماعت سے ہوا ہے میں خوشی سے اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ نے آپ کی جماعت کو تقویٰ کی بنیادی صفت سے مزین فرمایا ہوا ہے۔میں نے آپ کے اندر بہت اچھے اور نیک لوگ دیکھے ہیں۔باوجود اس کے میں یہ اقرار کر رہا ہوں کہ امریکہ کی اور کینیڈا کی جماعتوں میں بظاہر آپ کی جماعت کو کوئی حیثیت حاصل نہیں، بظاہر آپ کی جماعت نہ منتظم ہے، نہ اجتماعی کوششوں میں کوئی ایسا حصہ لے رہی ہے جو جماعت کے لحاظ سے، دنیا کے لحاظ سے قابل ذکر ہو لیکن اس کے باوجود آپ کا خمیر اچھا ہے، آپ میں ایسے لوگ بھی جن کا جماعت سے تعلق نہیں مثلاً احمدیوں کی غیر احمدی بیویاں۔ان کے اندر بھی میں نے سعادت دیکھی اور یہ جذ بہ اور روح دیکھی کہ ہم جماعت کے اجتماعی نظام سے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکیں بلکہ بعض نے شکوے کئے کہ ہم اگر چہ مسلمان نہیں لیکن ہم اپنے خاوندوں کی وفادار ہیں اور اپنے بچوں کی بہبود کا تقاضا بھی ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ان کو اچھا مسلمان بنا ئیں۔اس پہلو سے نظام جماعت ہماری کوئی مددنہیں کر رہا اور نظام جماعت کے پاس کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے بچے بار بار آ ئیں اور اسلامی اخلاق سے آراستہ ہو سکیں ، اسلامی آداب سیکھ سکیں۔تو یہ احساس بہت ہی پسندیدہ احساس ہے نہ صرف احمدیوں میں بلکہ غیر احمدیوں میں بھی موجود ہے۔نہ صرف مسلموں میں بلکہ غیر مسلموں میں بھی موجود ہے۔پس میں نے جس نظر سے آپ کو دیکھا ہے میں اطمینان کے ساتھ یہاں سے روانہ ہوں گا۔مجھے یقین ہے کہ آپ کے اندر جو ہر قابل موجود ہے۔اس کے علاوہ میں نے تقویٰ کی ایک علامت یہاں پائی کہ دکھا وا نہیں ہے یہاں۔اس مشن پر جس کو آپ آج دیکھ رہے ہیں اگر آپ میں سے کچھ لوگ جو نہیں جانتے کہ اس کی کیا حالت تھی۔آج سے دو چار مہینے پہلے اس کو دیکھتے تو حیران ہو جاتے کہ محض ایک اجاڑ سی جگہ تھی ، ایک ویرانہ سا تھا اور بہت ہی بدصورت نظر آنے والی عمارت