خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 440
خطبات طاہر جلد ۸ 440 خطبه جمعه ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء جہاں ٹیلی ویژن ہر قسم کی گندگی پھیلا رہی ہے دنیا میں ، جہاں رقص و سرود اور گانوں میں اپنے ہوش و حواس ڈبو دینے کے سوالذت کا اور تصور باقی نہیں رہا۔اگر ہے تو وہ اس سے زیادہ بھیا نک جرائم میں ہے، ڈرگز میں ہے، معصوم بچوں کی عزتیں لوٹنے میں میں قتل و غارت میں ہے۔ہر قسم کے جرائم اس سوسائٹی میں نشو و نما پارہے ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے لئے مربی مہیا ہو جائے یا سکول کی کلاسز لگ جائیں تو آپ بچ جائیں گے تو یہ غلط خیال ہے۔وہ اپنی جگہ ضروری ہے جب بھی توفیق ہو جماعت کو ایسا کرنا چاہئے۔ایک علاج ہے وہی علاج ہے جو علاج حضرت محمد مصطفی ﷺ کے وجود کی صورت میں ہم نے کارفرما ہوتے دیکھ لیا ہے۔ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کے منظر میں وہ رسول اس دنیا میں آیا اور جس گندگی میں قدم رکھا اُس گندگی کو پاک کرتا چلا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ لوگ گوبر کی طرح تھے۔تیری قوت قدسیہ سے یہ گوبر پاکیزہ سونے کی ڈلیوں میں ڈھل گیا اور ہر گندان کا ہر حسن میں تبدیل ہونے لگا۔پس بجائے اس کے کہ آپ خوفزدہ ہوں اس سوسائٹی سے اور آپ کو یہ خطرہ ہو کہ یہ سوسائٹی آپ کے اندر نفوذ پا جائے اگر آپ باخدا بن جائیں تو آپ کا فیض اس سوسائٹی کو بچانے لگے گا۔آپ کے اردگرد جزیرے بنے شروع ہو جائیں گے۔ایسے جزیرے بنیں گے جو خدا کی محبت اور پیار اور اس کے ذکر کے جزیرے ہوں گے جہاں شیطان کو دخل کی اجازت نہیں ہوگی۔پس اس ملک میں زندہ رہنا ہے تو بنی نوع انسان کے فوائد کے ساتھ زندہ رہیں گے ورنہ زندہ نہیں رہ سکتے۔باقی سب جھوٹی باتیں ہیں حکمتوں کا سرچشمہ قرآن کریم ہے اور قرآن کریم نے ہمیں یہ راز سمجھایا ہے اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق خود باخدا ہونا ہے اور خدا کی محبت کو دلوں میں جاگزین کرنا ہے اور خدا کی محبت کے کرشمے دکھانے ہیں یہاں تک کہ باہر کے لوگ اُس خدا کو دیکھنے لگ جائیں جو آپ کے وجود کے اندر بستا ہے اور وہ خدا اپنے کرشموں کے ذریعے دکھائی دیا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ٤ قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے ( در مشین صفحه : ۱۵۸)