خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 383
خطبات طاہر جلد ۸ 383 خطبہ جمعہ ۹ / جون ۱۹۸۹ء مباہلہ کا سال مکمل ہونے پر احمدیت کی کامیابی اور ظاہر ہونے والے عظیم نشانوں کا ذکر نیز منظور چنیوٹی کی ذلت اور رسوائی کی پیشگوئی ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ جون ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔آج سے ایک سال پہلے ۱۰ رجون ۱۹۸۸ء کو جماعت احمد یہ عالمگیر کی نمائندگی میں جو مباہلے کا چیلنج میں نے دشمنان احمدیت کے سربراہوں اور مکفرین اور مکذین کے امراء کو دیا تھا اس پر آج ایک سال گزرتا ہے۔اس دوران میں جو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نشانات ظاہر ہوئے ان میں سے چند کا تذکرہ آج میں کروں گا لیکن اس سے پہلے کچھ وضاحتیں کرنی ضروری سمجھتا ہوں۔مباہلے کی تاریخ کا آغاز ۱۰ جون سے ہوتا ہے اور ۹ / جون کو ایک سال یعنی آج وہ سال پورا ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ مباہلے اس دوران پیدا ہوئے ہیں۔چونکہ ایک سال کی مدت میں نے نئے مکذبین ، مفکرین کے امراء کو دے رکھی تھی اس لئے اس سال کے دوران ہی جب انہوں نے قبول کرنے کا اقرار کیا تو میں نے اسے تسلیم کر لیا اس لئے جہاں تک احمدیہ جماعت کی طرف سے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے چیلنج دینے کا تعلق ہے ہمارا یہ سال آج پورا ہو رہا ہے۔جہاں تک دشمنان احمدیت کے اس چیلنج کو قبول کرنے کا تعلق ہے بعض نے عمومی طور پر اسی وقت قبول کیا اور