خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 342 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 342

خطبات طاہر جلد ۸ 342 خطبه جمعه ۹ ارمئی ۱۹۸۹ء طرح ایک معمولی خش و خاک کی حیثیت ہوتی ہے۔دلچسپی تھی کہ ہو کیا رہا ہے، کون لوگ ہیں، کس کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ لیکن تمہارے اس حملے پر مجھے حضرت مسیح کے متعلق وہ خدا کا کلام یاد آ گیا جس میں کہا گیا تھا مسیح کے متعلق کہ یہ کونے کا پتھر ہے وہ جس پر گرے گا وہ اس کو پاش پاش کر دے گا اور جو اس پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔پس مجھے خیال آیا کہ مسیح اول جو موسیٰ کا مسیح تھا اگر اس کی یہ شان ہے تو مسیح ثانی جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مسیح ہے اس کی کیا نشان نہیں ہوگی۔پس تم ہم پر گرے ہو، ہمیں چکنا چور کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس لئے کہ تم چکنا چور کر دیئے جاؤ گے اور انتظار کرو اور دیکھو کہ ہم تم پر گریں گے اور اس قوت سے گریں گے کہ تمہیں چکنا چور کر دیں گے۔پس اے شیطان اور شیطانی طاقتو جو تمہارے گھوڑے ہیں وہ دوڑ الا ؤ اور جو تمہارے پیارے ہیں چڑ ھالا ؤ، لالچیں ، حرص و، جو کچھ تم سے ہو سکتا ہے کر گزرو، دغا اور فریب سے کام لو، جھوٹے وعدے کرو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی بڑی بھاری اکثریت خدا کے ان بندوں پر مشتمل ہے جن کے متعلق پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن اے شیطان اور اے شیطان کے ٹولوخدا کے بندوں پر تمہیں کوئی سلطان عطا نہیں کیا گیا۔وہ کامیاب ہوں گے اور تم نامراد اور خائب و خاسر کر دیے جاؤ گے۔