خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 341 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 341

خطبات طاہر جلد ۸ 341 خطبه جمعه ۹ ارمئی ۱۹۸۹ء کہ اب مجھے بہائیت کا پتا لگ گیا ہے۔اب آپ دیکھیں کیسا عظیم الشان جواب لکھتا ہوں بہائیت کے لئے۔میں نے ان کو کہا تمہاری مرضی ہے لکھو، جو چاہو کر ولیکن احمدیت کا انحصار نہیں ہے آپ جیسے لوگوں پر۔اللہ آپ کو توفیق دے، اللہ آپ کو استقامت بخشے اور پھر یہ اعلان ہو گیا کہ اپنے ساتھ دو تین اور منافقوں کو لے کے یہ صاحب بہائی بن گیا اور سارے پاکستان میں اخبارات میں شائع ہو گیا ایک عظیم الشان عالم دین جماعت کا سربراہ بہائیت اختیار کر گیا۔اب یہ اس سازش کا اگلا شاخسانہ تھا۔تو ایسے لوگوں کو میرا یہی جواب ہے کہ تم جو چاہو کر لو۔امریکہ کی طاقت تمہارے پیچھے ہو یا روس کی طاقت ہو، یہودی ہوں یا عیسائی ہوں جو کچھ تم سے ہوسکتا ہے کر گز رو جو خدا کے بندے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ احمدیوں میں بھاری اکثریت اور بہت بھاری اکثریت خدا کے بندوں پر مشتمل ہے۔تمہاری تمام شیطانی طاقتیں، تمہارے سارے شیطانی منصوبے ناکام جائیں گے۔احمدیوں کے ایمان کے پہاڑ سے سر ٹکر اٹکرا کر پاش پاش ہو جائیں گے ، ذلیل و رسوا ہوں گے۔جس طرح عظیم چٹانوں سے سمندر کی لہریں سر ٹکر اٹکرا کرنا کام ہو جایا کرتی ہیں اسی طرح تم بھی ٹکراؤ گے اور بکھر جاؤ گے، احمدیت کا کوئی نقصان نہیں کر سکو گے۔گندے اور منافق چند ہیں وہ ہمارے ہیں ہی نہیں وہ سوکھے ہوئے پتے سنبھال لو، سوکھے ہوئے پتے تو ایندھن ہوا کرتے ہیں آگ کا ، بٹھیار نہیں ان کو اکٹھا کرتی ہیں اور بھیوں میں جھونک دیا کرتی ہیں۔پھر بھی ان کو پکڑ اور جس بھی میں چاہو جلا لولیکن خدا کے بندوں پر تمہاری آگ حرام کر دی گئی ہے۔اہل ربوہ کو غریب نہ سمجھو، ان میں غریب ہیں لیکن نفس کے لحاظ سے بڑے بڑے امیر، بڑے بڑے عظیم قربانیاں کرنے والے ہیں۔بے شمار ان کو لا لچھیں دی گئی ہیں پہلے بھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔وہ جماعت جس نے گھر جلوائے ہوں اپنی آنکھوں کے سامنے، ایمان سے نہ پھری ہو وہ تمہارے گھر عطا کر دینے پر کیسے مان جائیں گے؟ وہ جنہوں نے اپنے بچے ذبح کروائے ہوں اپنی آنکھوں کے سامنے اور اپنے ایمان سے نہ کھیلے ہوں ان کو تم کون سے ڈراوے دو گے جس کے نتیجے میں تم سمجھتے ہو کہ ان کو اپنے دین سے بہکا دو گے؟ ہرگز ایسا نہیں ہوسکتا۔لیکن میں یہ بتا تا ہوں کہ یہ پردہ تمہارے لئے شدید نقصان کا سودا ہے۔تمام دنیا میں جماعت احمدیہ پہلے سے زیادہ مستعدی کے ساتھ اب بہائیت پر جوابی کارروائی کرے گی۔پہلے تو ہم ان کی کوئی حیثیت ہی نہیں سمجھتے تھے جس