خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 336 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 336

خطبات طاہر جلد ۸ 336 خطبه جمعه ۹ ارمئی ۱۹۸۹ء سے اچھل اچھل کر پاکستان کی گلیوں اور سڑکوں میں نمودار ہورہی ہے۔توجہ ان سے پھیر کر جماعت کی طرف منتقل کرنے کے لئے یہ سازش کی گئی کہ علماء کو یہ بتایا جارہا ہے کہ ہمارا حملہ جماعت احمدیہ پر ہے اس لئے تم ہمارا ساتھ دو۔چنانچہ اس سے پہلے ایک واقعہ ہوا جس میں دو تین بدنصیب اور پہلے سے معلوم شدہ منافقین نے بہائیت کو قبول کر لیا اور اس کو بڑی شان کے ساتھ پاکستان کے اخباروں میں نمایاں سرخیوں کے ساتھ پیش کیا اور ان سرخیوں کے لگوانے میں علماء شامل تھے۔گویا یہ فخر ہورہا ہے کہ بعض لوگ یعنی چند دو تین چار حضرت محمد مصطفی میلے کی غلامی سے نکل کر اور خدا تعالیٰ کی واحدانیت کے تصور سے نکل کر بہاء اللہ کو خدا ماننے والے پیدا ہو گئے ہیں اس لئے جشن مناؤ۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس کے سوا اس کے کوئی معنے نہیں بنتے۔اس واقعہ کے اور شاخسانے چونکہ پھوٹ رہے ہیں اس لئے میں آج مختصر آپ کو بہائیت کے متعلق بتانا چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی اس فتنے پر نظر ہے اور گزشتہ چار پانچ سال سے میں بڑی تفصیل کے ساتھ اس کا مطالعہ کروارہا ہوں اور ان کی سازشوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کی کہنہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ان کے پیچھے کیا ہے اور ان کی حقیقت کیا ہے؟ چنانچہ دن بدن ایسے شواہد سامنے آتے چلے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ یا سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں یا یہود کے ایجنٹس ہیں اور عالمی سازش ہے ایک دنیا میں جاسوس بنانے کی اور ان کا نظام الف سے کی تک دھوکہ دہی اور لالچ پر مبنی ہے۔اس کی تفاصیل میں اس وقت جانے کا وقت نہیں لیکن مختصر میں آپ کو بتاتا ہوں کہ امریکہ میں ان کا سب سے بڑا معبد ہے اور اتنا عظیم الشان، اتنا شاندار کے اس پر کروڑوں روپیہ خرچ ہوا ہے اور گنتی کے جس کو پنجابی میں ڈھائی ٹوٹرو کہتے ہیں گنتی کے چند انگلیوں پر گنے جانے والی تعداد ہے وہاں بہائیوں کی اس سے زیادہ نہیں۔سوال یہ کہ روپیہ کہاں سے آیا؟ ایک چھوٹی سی جماعت جس کا مالی نظام اس طرح قربانی پر نہیں چل رہا جس طرح جماعت احمدیہ کا مالی نظام چل رہا ہے۔اچانک شکاگو میں اتنا بڑا معبد بنانے کی توفیق کیسے پا جاتی ہے؟ پھر جب میں نے ان کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دنیا میں ہر جگہ جہاں جہاں یہ بڑے عظیم اپنے معبد بنا رہے ہیں وہاں ان کی گنتی کی چند ایک کے سوا زیادہ تعداد نہیں اور یہ و ہیں وہیں نفوذ پارہے ہیں جہاں جہاں امریکہ کا نفوذ بڑھ رہا ہے۔چنانچہ South Pacific میں پایا نیوگنی میں ،Soleman Iceland میں اور ایسے