خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 281 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 281

خطبات طاہر جلد ۸ 281 خطبه جمعه ۲۸ اپریل ۱۹۸۹ء انفرادیت کو کھودے۔پھر تم ہم جیسے ہو جاؤ گے، ہماری موجوں کے ساتھ موجیں مارو گے، ہمارے غلبوں کے ساتھ ساحلوں پہ غلبے حاصل کرو گے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ نہیں ہم اور قسم کے قطرے ہیں ہم وہ قطرے ہیں جو توحید میں فنا ہونے والے ہیں۔تمہارے سمندروں کے تو کنارے موجود ہیں مگر تو حید باری تعالیٰ بے کنار ہے اس کی کوئی حدیں نہیں اگر تمہارے سمندر میں غرق ہونے سے ایک قطرہ تمہارے سمندر کی سی عظمتیں حاصل کر سکتا ہے تو کیوں غور نہیں کرتے کہ توحید باری تعالیٰ کے سمندر میں غرق ہونے سے ایک قطرہ کتنی عظیم الشان عظمتیں حاصل کر سکتا ہے، کتنی نا قابل بیان عظمتیں حاصل کر سکتا ہے۔پس وہ عشرت ہے جس کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں، اپنے وجود کے حقیر ذرے کو، اپنی جماعت کے ایک قطرے کو آپ تو حید باری تعالیٰ کے نا پیدا کنار سمندر میں غرق کر دیں پھر آپ نے غالب آنا ہی آتا ہے کوئی دنیا کی طاقت آپ پر غالب نہیں آسکتی۔یہ سمندر پھر آپ کی منتیں کریں گے کہ اے قطرہ تو حید ہمیں اپنے اندر داخل کر لوہم اپنی شوریدگیوں سے تنگ آئے بیٹھے ہیں، ہمیں اپنے وجود کا حصہ بناؤ، ہمیں پاک کرو تا کہ ہم تمہارے ساتھ مل کے خدا کی توحید کے عظیم سمندر کا ایک حصہ بن جائے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔