خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 215
خطبات طاہر جلد ۸ 215 خطبہ جمعہ ۷ اپریل ۱۹۸۹ء اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ كى لطيف تفسیر رمضان میں خدا کے ہو جائیں (خطبہ جمعہ فرموده ۷ اپریل ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت کی : شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أَخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدِيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقره: ۱۸۲) پھر فرمایا:۔قرآن کریم میں جن آیات میں رمضان شریف کا ذکر موجود ہے ان میں سے یہ ایک آیت ہے جس کی آج میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اور ظاہر بات ہے کہ کیوں کی ہے۔کیونکہ کل سے انشاء اللہ تعالی انگلستان میں رمضان مبارک شروع ہونے والا ہے۔قرآن کریم نے رمضان سے متعلق جو مختلف روشنی ڈالی ہے اس میں سب سے زیادہ اہم بات اس بابرکت مہینے سے متعلق یہ بیان فرمائی کہ اس میں قرآن کریم نازل ہوا۔هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِّنَ الْهُدَى