خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 199

خطبات طاہر جلد ۸ 199 خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۸۹ء احمدی بیچ کے جاہی نہ سکے۔اگر مٹھائی تقسیم کرنا ہو تو کہہ دیں گے جی کہ ہم تو کھا رہے ہیں۔فرماتے ہیں مٹھائی یا کھانا یا تقسیم کرنا اور کوئی ایسی حرکت جو بالواسطہ یا بلا واسطہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات انگیخت یا مجروح کرنے کا موجب ہو۔بالواسطہ یا بلا واسطہ۔اب ہم تو سانس لیتے ہیں تو آپ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ہم کریں کیا آخر؟ سانس لینا تو نہیں چھوڑ سکتے اور تم میں طاقت نہیں ہے کہ احمدیت کے سانس بند کر سکو۔تمہاری مجال نہیں ہے کہ احمدیوں کی خوشیاں چھین سکو۔تم ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر ہو کے یہ خدائی کی باتیں کرتے ہو۔خدا کی قسم تمام دنیا کی حکومتیں بھی مل کر اگر ایسے ذلیل اور رزیل فیصلے کریں گی تب بھی احمدیوں کے دلوں سے ان کی خوشیاں نہیں چھین سکیں گی۔تم ایک سوسال کی خوشیوں پر اس قدر نامرادی کا اظہار کر رہے ہو تمہیں کیا پتا کہ اگلے سو سال تمہیں کیا دکھانے کے لئے آ رہے ہیں؟ اپنی دلوں کی جنموں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے جو سامان کر سکتے ہو کر ولیکن خدا کی قسم احمدیت میں آنے والی صدی بیشمار اور بے انتہا خوشیاں لے کر آئے گی اور کوئی دنیا کی طاقت نہیں جو ان خوشیوں کے دلوں پر اپنے پنجے گاڑ سکے۔یہ تمہاری تحریریں ان کی حیثیت کیا ہے۔یہ تمہاری باتیں شوخیاں ہیں اس سے بڑھ کر اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اس لئے لگاؤ جتنا مرضی زور لگاؤ خدا کی بارش کی طرح برستی رحمتوں کو روک نہیں سکتے تم ناممکن ہے تمہارے لئے۔دستخط کرنے کا آخر پر دیکھیں کس شان سے ذکر فرمایا۔میرے ہاتھ اور عدالت کی مہر سے آج مورخہ ۲۱ / مارچ ۱۹۸۹ء کو جاری کیا گیا۔چوہدری محمد سلیم ڈپٹی کمشنر۔اگر تمہاری ڈپٹی مجسٹریٹی وہاں نہیں کام کر سکی جنہیں آپ حکم دے رہے ہو ساری دنیا سے تم احمدیوں کی خوشیاں چھین لو گے۔حیثیت کیا ہے تو فیق کیا ہے تمہاری ؟ اب تم سمجھتے ہو کہ تم حکومت کے کارندہ ہو تمہارے ہاتھ میں ایک تحریر لکھی ہے اور شائد تم یہ بھی سمجھتے ہو کہ تمہارا دل اس تحریر میں نہیں ہے صرف تمہارے ہاتھ مجبور ہیں اس لئے تم سزا نہیں پاؤ گے۔مگر میں تمہاری یہ غلط فہمی دور کرنی چاہتا ہوں۔مجھے یاد ہے حضرت مصلح موعودؓ کے گھر کی تلاشی کا جب حکم دیا گیا پنجاب گورنر کی طرف سے ۱۹۵۳ء کی بات ہے تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے بلایا کہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ