خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 192 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 192

خطبات طاہر جلد ۸ 192 خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۸۹ء کناروں کو مزید وسعتیں عطا ہوتی ہیں۔آج جو ہم احمدی نسلیں زندہ ہیں ہم نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس حد تک اپنے معیار خلوص کو بلند کر کے اور قربانیوں کے معیار کو بلند کر کے ہم نے اگلی صدی کے ذریعے، اگلی صدی کی آنے والی نسلوں کے لئے رحمت کے سامان مہیا کرنے ہیں۔بہت سے خوش نصیب ہم میں سے ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ صدی کے اختتام سے پہلے پہلے بہت سی بدیاں جھاڑ دیں۔بہت سے گناہوں سے توبہ کی۔بہت سے خوش نصیب ایسے ہیں جنہوں نے نئی روحانی زندگی پائی۔بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے مجھے خط لکھے کہ ہم نے جب مسلسل خطبات سن کر اپنے نفس کا جائزہ لیا کہ کس حد تک ہم متقی ہیں اور کس حد تک یہ اہلیت رکھتے ہیں کہ اگلی صدی کے سر پر کھڑے ہوں تو ہم نے اپنے آپ کو بے حد گناہ گار پایا بلکہ اس لائق نہ پایا کہ ہم احمدی کہلائیں لیکن آج انگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے ہم تجدید بیعت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ کامل خلوص اور کامل عزم کے ساتھ ، پختہ عزم کے ساتھ ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہمارا پہلا وجود مر کر پچھلی صدی میں دفن ہو جائے گا اور ایک نیا روحانی وجود اگلی صدی میں داخل ہوگا۔پس یہ وہ جماعت ہے جس میں ہزاروں لاکھوں کو خدا نے نئی زندگیاں عطا کی ہیں، نئے وجود بخشے گئے ہیں، نئے خلق نصیب ہوئے ہیں۔بہت سی بدیاں اُن سے جھڑ کر پچھلی صدی میں جاپڑی ہیں۔آئندہ ان نیکیوں کی حفاظت کرنے کے سامان کرنے ہیں۔ان نیکیوں کو پھیلانے کے سامان کرنے ہیں اور وہ سب احمدی جو ابھی تک اپنی بہت سی کمزوریوں کو دور نہیں کر سکے خواہش کے باوجود دور نہیں کر سکے اور میں جانتا ہوں کہ لکھوکھا لکھوکھا ایسے احمدی ہوں گے جو کوشش کے باوجود اپنی تمام کمزوریوں کو دور نہیں کر سکے تو میں اُن کو متوجہ کرتا ہوں کہ اس صدی کی نئی فضا میں جو تموج پیدا ہوا ہے، جو نیکی کے ذکر کے ساتھ دلوں میں اللہ تعالیٰ نئے ولولے پیدا کر رہا ہے ان سے استفادہ کرتے ہوئے ابھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا۔ان خاص لمحات سے استفادہ کرتے ہوئے آج بھی کوشش کریں کہ اپنی کمزوریاں دور کریں اور پاک اور صاف ہو کر نے وجود خدا تعالیٰ سے حاصل کریں کیونکہ آپ پر اگلی صدی کی آنے والی نسلوں کی بہت سی عظیم ذمہ داریاں ہیں۔آپ میں سے ہر ایک کو خدا تعالیٰ نے ایک قسم کے تجدید کے مقام پر کھڑا کیا ہے۔دین اسلام کو جو آئندہ خطرات درپیش ہیں ان کا علاج آج آپ نے کرنا ہے اگر آپ کو اس بات کا شعور ہو۔آپ کے تقویٰ کا معیار بڑھنے سے آئندہ آنے والے خطرات کا مقابلہ ہوگا۔آج کی نسل