خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 189
خطبات طاہر جلد ۸ 189 خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۸۹ء یعنی جمعہ سے پہلے پڑھا گیا۔عبدالسلام خان صاحب مرحوم صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے ایک معزز پٹھان خاندان کے فرد تھے۔آپ کے والد نے جب ۱۹۰۸ء میں بیعت کی تو صوبے کے گورنر نے حکم دے کر آپ کے خاندان کو صوبہ بدر کر دیا۔۱۹۱۸ء میں خان صاحب بطور احمدی پیدا ہوئے اور ہمیشہ بڑے ہی اخلاص اور وفا کے ساتھ جماعت سے وابستہ رہے۔بڑے دعا گو بزرگ تھے ان کی یہ خواہش تھی کہ میں اگلی صدی تک پہنچوں۔اللہ تعالیٰ نے اس خواہش کو اس طرح بھی پورا فرما دیا کہ اس صدی کی پہلی نماز جنازہ جو خلیفہ وقت نے ادا کی وہ خان صاحب مرحوم مغفور کی تھی۔اس صدی کا پہلا بچہ جو میرے علم میں آیا اور جسے میں نے اس صدی کا پہلا احمدی بچہ قرار دیا وہ آپ کے امیر آفتاب احمد خان صاحب کا نواسہ ہے اور اس کے بچے کے والد لطیف الرحمن ہیں اور دادار فیق الرحمن اور خان صاحب کے والد ثناء اللہ خان صاحب ہوا کرتے تھے۔بڑے نیک اور مخلص بزرگ تھے اور یہ اس صدی کا پہلا احمدی بچہ ہے۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کوئی ایسی بات تو نہیں کہ اس اہم خطبے میں اس کا ذکر کیا جائے لیکن ابھی میں نے آپ کو ایک بات سمجھائی ہے آپ کیوں اس کو بھول رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی بارشیں دیکھیں کتنی وسیع ہوتی ہیں۔بعض دفعہ سینکڑوں نہیں ہزاروں نہیں لاکھوں میل تک پھیلی ہوتی ہے۔کتنے قطرے گرنے ہوتے ہیں اُن بارشوں کے لیکن اس کے پہلے قطرے کو محمد مصطفی ﷺ کی زبان باہر نکل کر اپنی چھاتی پر لیا کرتی تھی پیار اور محبت سے۔تو یہ قطرات ہیں جو بہت سے برسیں گے اور آج اس کا آغاز ہو رہا ہے۔جنازوں کے متعلق تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ جنازے بھی تو ہوں گے لیکن واقعہ یہ ہے کہ جنازہ بھی ایک رحمت کا موجب ہے۔اس کو میں قطرات رحمت کے طور پر جو شمار کر رہا ہوں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔یہ فیصلہ کہ پیدائش خوشی کی بات ہے اور جنازہ غم کی بات ہے یہ ایسا آسان فیصلہ نہیں ہے۔حضرت مسیح بعض باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسا شخص جو ہو اس پر تف ہے۔لعنت ہے اس دن پر جس دن وہ پیدا ہوا۔ایسا شخص جوان باتوں سے محروم رہے یا ایسی بدیوں میں مبتلا ہو بسا اوقات دنیا کے عام محاورے میں ہم کہتے ہیں لعنت ہے اس دن پر جس دن وہ پیدا ہوا اور حضرت مسیح کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے رحمت تھی اس دن پر، خدا تعالیٰ کی برکتیں تھیں اس دن پر ، سلام تھا اس دن پر جس دن مسیح پیدا ہوا۔وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ اَمُوْتُ وَيَوْمَ أَبْعَثُ حَيًّا (مریم: ۳۴) مسیح کی