خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 180 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 180

خطبات طاہر جلد ۸ 180 خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۸۹ء یہ نیچے جارہی ہے۔چنانچہ ہم نے کاریں روکیں اور ایک سے زیادہ مرتبہ روکیں لیکن جن لوگوں کو وہ سڑک اونچی جاتی دکھائی دے رہی تھی اُن کو پھر بھی اونچی ہی دکھائی دی اور جن کو نیچے جاتی ہوئی دکھائی دے رہی تھے اُن کو نیچے ہی دکھائی دی۔اسی طرح اس انگلی صدی کی سڑک کا حال ہے۔دنیا کے وہ تمام لوگ جو خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں جوڑ سکے اُن کو یہ صدی کی سڑک نیچے جاتی ہوئی دکھائی دے گی۔اُن کے لئے تنزل اور پھر تنزل اور پھر تنزل کے سوا کچھ نہیں لکھا ہوا لیکن وہ سارے خوش نصیب جو آج خدا سے تعلق جوڑ چکے ہیں یا کل جوڑیں گے یا پرسوں جوڑیں گے اُن کے لئے صدی کی یہی سڑک بلندیوں کی طرف حرکت کرتی ہوئی دکھائی دے گی اور صرف دکھائی ہی نہیں دے گی واقعہ اُن کو ہر قدم بلندیوں کی طرف لے کر جائے گی۔پس جماعت احمدیہ کو بھی آج اس آئندہ صدی کے کنارے پر کھڑے ہو کر یہ صدی کی سڑک بلند ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور آسمان کی رفعتوں سے باتیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں بلا شبہ اگلی صدی کے آغاز پر وہ لوگ جو اُس زمانے میں تیسری صدی کا منہ دیکھ رہے ہوں گے وہ اس طرح حیرت سے ہمیں نیچے کی طرف دیکھیں گے کہ گویا ہم ہزاروں کوسوں کی مسافت پر اُن سے نیچے کھڑے اُن کو بلندی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ایک یہ ہے منظر جو نظر کے اور زاویے کے اختلاف سے پیدا ہوتا ہے اور جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبے میں بیان کیا تھا اس منظر کو اگر پلٹ کر دیکھا جائے تو آج جو ہم پچھلی صدی کو سر جھکا کر دیکھ رہے ہیں گویا احمدیت ابھی آغاز ہی میں تھی اور آج کے مقابل پر دنیاوی طاقتوں کے لحاظ سے کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتی تھی لیکن اچانک جب ہم منظر تبدیل کریں، نظر یہ تبدیل کریں ، زاویہ بدلیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ صدی کا وہ کنارہ اتنی بلندی پر ہے، اتنی بلندی پر ہے کہ اگر ہم اُس کی طرف دیکھیں تو ہمارے سر کا لباس سر کی ٹوپی اتر جائے اور جس طرح کہا جاتا ہے کہ بلندی کی طرف دیکھتے ہوئے پگڑی سنبھال کر دیکھنا چاہئے ہمیں اُن بلندیوں کی طرف دیکھتے ہوئے پگڑیاں سنبھالنی چاہئیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جس صدی کے سر پر کھڑے تھے اس نئے نقطہ نگاہ سے اس نئے زاویے سے دیکھا جائے تو وہ اس دور کی بلند ترین جگہ پر تھے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے زمانے سے تیرہ سو سال پہلے جب دیکھتے تھے تو اپنی پگڑی سنبھال کر دیکھتے تھے۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی طرف نگاہ جاتی تھی تو آپ کے قدموں پر نگاہ پڑا کرتی