خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 100 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 100

خطبات طاہر جلد ۸ 100 خطبه جمعه ار فروری ۱۹۸۹ء بیٹھ جائے۔چنانچہ انہوں نے وارنگز لگائی ہوئی تھیں کہ اب بھی واپس جا سکتے ہو ، اب بھی واپس جاسکتے ہو اور پھر آخری ایک وارننگ تھی سرخ رنگ میں کہ اب یہ آخری ہے اب واپس نہیں جاسکو گے۔تو وہ بھی ایک گیٹ جماعت میں آنے والا ہے جب ان کے بچوں سے جو آج وقف ہوئے ہیں ان سے پوچھا جائے گا کہ اب یہ آخری دروازہ ہے پھر تم واپس نہیں جاسکتے۔اگر زندگی کا سودا کرنے کی ہمت ہے، اگر اس بات کی توفیق ہے کہ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو اور پھر کبھی واپس نہ لو۔پھر تم آگے آؤور نہ تم اُلٹے قدموں واپس مڑ جاؤ۔تو اُس دروازے میں داخلے کے لئے آج سے ان کو تیار کریں۔وقف وہی ہے جو وفا کے ساتھ تا دم آخر قائم رہتا ہے۔ہر قسم کے زخموں کے باوجود گھٹتا ہوا انسان بھی اسی راہ پہ بڑھتا ہے واپس نہیں مُڑا کرتا۔ایسے وقف کے لئے اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کریں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو، اللہ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم واقفین کی ایک ایسی فوج خدا کی راہ میں پیش کریں جو ہر قسم کے اُن ہتھیاروں سے مزین ہو جو خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے ضروری ہوا کرتے ہیں اور پھر اُن پر اُن کو کامل دسترس ہو۔آمین۔