خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 809 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 809

خطبات طاہر جلدے 809 خطبه جمعه ۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء احمدیت کی اصل صبح تب ہوگی جب تمام دنیا پر دین مصطفی پھیل جائے گا۔احمدیت کل انسانیت کی ملکیت ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ان دنوں اس بات کا چر چاہے کہ پاکستان میں گیارہ سال کی طویل رات کے بعد جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ہے۔ابھی یہ کہنا جلدی ہے کہ صبح کس نوعیت کی ہوگی اور وقت بتائے گا کہ یہ صبح کیسی صبح ہے جو طلوع ہوئی ہے لیکن بہر حال اس میں شک نہیں کہ ایک بہت لمبے عرصے کے بعد اہل پاکستان کو جمہوریت کے ذریعے اپنے فیصلے کرنے کا بظاہر اختیار ملا ہے۔اس لحاظ سے میں تمام اہل پاکستان کو جو پاکستان میں بھی ہوں یا پاکستان سے باہر بستے ہوں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جب بھی ہم سورج کی بات کرتے ہیں یا صبح کا ذکر کرتے ہیں تو ہمارا ذہن طبعی طور پر اس سورج کی طرف منتقل ہو جاتا ہے جس کا خالق اللہ تعالیٰ ہے اور اس صبح کی طرف منتقل ہو جاتا ہے جو خدا کے بنائے ہوئے سورج کے ذریعے طلوع ہوا کرتی ہے۔اس لئے اس سورج اور اس صبح کے ساتھ روشنی کا ایک ایسا تصور ہمارے دل و دماغ پر نقش ہو چکا ہے کہ جب بھی ہم سورج یا صبح کا ذکر سنتے ہیں تو یہی روشنی کا تصور ہمارے دل میں از خود طلوع ہو جاتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا میں ہم جن سورجوں کی باتیں کرتے ہیں، جن صبحوں کی باتیں کرتے ہیں ہر گز ضروری نہیں کہ ان سورجوں کے اطوار خدا کے بنائے ہوئے سورج جیسے ہوں اور ان صبحوں کے رنگ خدا کی بنائی ہوئی صبحوں کے رنگوں