خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 806 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 806

خطبات طاہر جلدے 806 خطبه جمعه ۲۵ نومبر ۱۹۸۸ء کہتا ہے کہ میں جانتا ہوں یہ کتاب جھوٹی ہے مجھے پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں تو پھر اس کو کہیں کہ یہ لکھ دو پھر کہ میں نے اس شرط کو پڑھا تھا میں اس شرط کو رد کرتا ہوں اور اس کو نہ پڑھنے کے باوجود میں اسے جھوٹا اور غلط مواد سمجھتے ہوئے پڑھنے کے قابل بھی نہیں سمجھتا اور پھر میں قبول کرتا ہوں پھر ان باتوں کا اعلان ہو جانا چاہئے تا کہ پھر دنیا گواہ بنے۔ایک صاحب ہیں چنیوٹ کے مولوی جو اپنی بد کلامی اور سفلہ پن میں اکثر مولویوں پر سبقت لے گئے ہیں اور جو بازاری مولوی کا تصور کسی انسان کے ذہن میں ہوتا ہے یہ اس تصور پر خوب پورا اترتے ہیں اور تعلی کرنا اور جگہ جگہ عجیب وغریب قسم کے تماشے دکھا کر اپنی فتح کے ڈھنڈورے خود پیٹنا یہ ان کا پرانا شیوہ ہے۔مباہلے کے میدان میں یہ بڑی دیر سے اپنی دانست سے اترے ہوئے ہیں اور تقریباً ہر سال ربوہ اور چنیوٹ کے درمیان جو چناب دریا ہے اس کی دوشاخوں کے درمیان ایک جزیرہ سا بنا ہوا ہے وہاں یہ اپنے چند مریدوں کو لے کے آتے ہیں اور اعلان کر دیتے ہیں کہ دیکھو مقابلے پر وہ میرے نہیں آیا اس لئے امام جماعت احمدیہ جو پہلے ہوتے رہے ہیں حضرت خلیفہ اسیح الثانی یا خلیفتہ اسیح الثالث ان کے متعلق پہلے اعلان کیا کرتے تھے وہ میرے مقابل پر نہیں آیا اس لئے جھوٹا ہے اور بھاگ گیا ہے۔پھر میرے متعلق یہ اعلان کرتے رہے۔اب جب میں نے ان کو مباہلے کا چیلنج دیا ہے تو ایک دفعہ پھر یہ وہاں آئے اور یہی اعلان کیا اور ساتھ ہی دوغلے پن کا یہ حال ہے ایک طرف یہ اعلان کرتے ہیں کہ مباہلہ قبول کرنے سے بھاگ گیا، دوسری طرف یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ جو پہلے فوت ہوئے ہیں وہ ان کے مباہلے کی دعا سے فوت ہوئے ہیں۔بھاگنے کے با وجودوه نعوذ باللہ من ذالک ان کے نزدیک ذلیل ورسوا ہوئے اور جتنے سال بعد بھی فوت ہوئے وہ انہی کی دعا سے فوت ہوئے۔اب خدا کی تقدیر نے ان کو گھیر کر ایک ایسی جگہ کھڑا کر دیا ہے جہاں سے کسی قیمت پر اب یہ نکل نہیں سکتے اور ان سے ایک ایسا اعلان کروا دیا ہے جیسا اعلان لیکھرام نے کیا تھا اپنے زمانے میں اور جب میں نے یہ اعلان پڑھا اسی وقت میں نے اطمینان کا سانس لیا کہ الحمد للہ کے ایسا شخص جو ہر جگہ فرار کی راہ ڈھونڈتا اور ادھر سے ادھر بھاگتا اور اپنے شیطانی کرتب دکھاتا ہے خدا کی تقدیر نے آخر اس کو گھیر لیا ہے۔وہ اعلان انہوں نے یہ کیا ہے کہ اگلے سال پندرہ ستمبر تک میں تو ہوں گا قادیانی جماعت زندہ نہیں رہے گی۔منظور چنیوٹی روز نامہ