خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 719 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 719

خطبات طاہر جلدے 719 خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۸ء معاشرتی برائیوں کا مقابلہ حسن سے کریں۔خالی برائیوں کو دور کرنے کا کوئی تصور نہیں اور نہ خلا ہوا کرتا ہے۔خلاؤں کو بھرنے کا تصور ہے نیز اہالیان ربوہ کو خصوصیت سے نصائح۔(خطبه جمعه فرموده ۲۸ اکتو بر ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گزشتہ دو خطبوں سے جو مضامین کا سلسلہ میں نے شروع کیا ہے اس کا تعلق معاشرتی برائیوں سے ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا معاشرتی برائیاں ماحول میں جب اونچی سطح تک پہنچتی ہیں تو ان کا درمیان میں ایسے خطوں سے تعلق پیدا ہو جاتا ہے جوان برائیوں سے عاری ہوں۔جب سطح بلند ہوتی ہے تو پھر اچھل اچھل کر پانی کناروں سے ایسی جگہ میں بھی گرتا ہے جو اس سے پہلے پانی سے محفوظ تھیں۔اسی طرح درجہ حرارت کا حال ہے۔یہ قدرتی عوامل ہیں جن کے خلاف بیدار مغزی سے ہوشیار رہتے ہوئے انسدادی کاروائیاں کرتے رہنا چاہئے۔معاشرتی برائیاں جو آج دنیا میں پھیل رہی ہیں یہ یوں تو بہت کثرت سے ہیں اور ہر ایک کا نام لے کر اس کا تفصیلی ذکر یہاں نہیں کیا جا سکتا۔مشرق میں بھی یہ برائیاں ہیں اور مغرب میں بھی لیکن نوعیتیں حالات کے مطابق بدل جاتی ہیں۔بعض چیزیں جو یہاں برائیاں سمجھی جاتی ہیں وہ وہاں نسبتا کم برائی سمجھی جاتی ہے۔بعض چیزیں جو وہاں برائیاں کبھی جاتی ہیں یہاں کوئی بھی ان چیزوں کو