خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 687 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 687

خطبات طاہر جلدے 687 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۸ء تعزیری کارروائی شروع کر دیتا ہے وہ دن نہایت خطرناک دن ہیں اور قرآن کریم کی یہ آیات ہمیں متنبہ کرتی ہیں کہ ایسے دنوں میں جرات نہ کرنا ورنہ بعید نہیں کہ خدا کی ستاری کی چادر تم سے کھینچ لی جائے اور تمہیں بھی ان سزاؤں کا سزاوار قرار دیا جائے جو خدا تعالیٰ کے پیاروں کے معاندین کی سزائیں ہوا کرتی ہیں۔پس اس تنبیہ کے ساتھ ، اس تمہید کے ساتھ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خیال کر لینا کہ جماعت احمدیہ کی چاردیواری میں بالعموم داخل ہو جانا یعنی اقرار کر کے کہ ہم احمدی ہیں یہ ہرگز کافی نہیں ہے اور یہ خیال کر لینا کہ جماعت احمد یہ ان تمام بدیوں سے پاک ہے جو بدیاں اردگرد کے ماحول میں کثرت سے ملتی ہیں۔یہ بھی ایک جاہلانہ تصور ہے۔ناممکن ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ ماحول سرد ہو اور کسی کمرے میں کلیۂ اس سردی کا اثر نہ پہنچے۔جتنا ماحول سرد ہوتا چلا جائے گا اتنا ہی کمرے کو گرم رکھنے کے سامان مہیا کرنے پڑیں گے۔ماحول گرم ہو تو چار دیواری سے گھرا ہوا مقفل کمرہ بھی گرم ہونے لگتا ہے اور لازم ہے کہ اس کو ٹھنڈا کرنے کے سامان کئے جائیں۔اس لئے جماعت احمدیہ میں یہ ساری بدیاں ضرور موجود ہوں گی جو ماحول میں پائی جاتی ہیں اور مختلف سمتوں سے راہ پکڑ رہی ہوں گی۔قرآن کریم نے جو تاریخ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانے کی پیش فرمائی ہے اور اس میں منافقین کا ذکر فرمایا ہے، کمزوروں کا ذکر فرمایا ہے۔وہ بھی وہی روح رکھتا ہے جو حضرت نوح کے بیٹے کا ذکر رکھتا ہے۔یعنی نعوذ باللہ من ذالک اس سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ آنحضرت می جیسے مزکی کے زمانے میں بھی یہ حال تھا۔صرف یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ جب مز کی آیا کرتے ہیں تو جو لوگ اپنے نفوس کو اس کے حضور تزکیہ کے لئے پیش نہیں کرتے وہ ان مزکیوں کے وجود سے فائدہ نہیں اٹھایا کرتے۔پس ضروری ہے کہ تم بھی اپنے نفوس کو ایک آنے والے مزکی کے حضور تزکیہ کی خاطر اور صفائی کی خاطر پیش کر دو۔پس اس پہلو سے اگر اس زمانے میں بھی کمزوریاں اور بدیاں ملتی تھیں تو اس زمانے میں ہمارا اس قطعی امکان سے آنکھیں بند کر لینا اس کبوتر کی طرح ہوگا جو بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور اپنے آپ کو خطرے سے محفوظ سمجھتا ہے۔وہ چند بدیاں جو خصوصیت کے ساتھ اس وقت میرے پیش نظر ہیں ان کا میں ذکر ضروری